پیکا ترمیم ایکٹ کے خلاف پی ایف یوجے کا ملک گیر احتجاج کی کال

بہاول پور:پیکا ترمیم ایکٹ کے خلاف پی ایف یوجے کا ملک گیر احتجاج کی کال پر ملک بھر کی طرح بہاول پور یونین آف جنرنلسٹس کی جانب سے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،

احتجاجی مظاہرے کی قیادت یونین کے جنرل سیکرٹری راشد عزیز ہاشمی ،ممبر ایف ای سی امجد محمود اعوان اور فنانس سیکرٹری رضوان اشرف نے کی احتجاجی مظاہرے میں صحافیوں نے پیکا ترمیمی بل کو کالا قانون قرارد یتے ہوئے شدید نعرے بازی کی ۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوعئے راشد ہاشمی نے کہا کہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون (PECA) 2025 میں ظالمانہ ترامیم کی منظوری کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

یہ تشویشناک اقدام ایک اور کوشش ہے جس کے ذریعے موجودہ حکومت آزاد آوازوں کو دبانے اور ریاست کے بنیادی ستونوں کو منہدم کرنے کے لیے منظم طریقے سے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ PECA 2025 کی ترامیم اور 26ویں آئینی ترمیم دونوں کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شفاف اور جامع مشاورت کا عمل شروع کیا جائے۔

ایسا کرنے میں ناکامی عوام کے ریاستی اداروں پر اعتماد کو مزید کم کرے گی اور پاکستان کے جمہوری ڈھانچے کو نقصان پہنچائے گی۔

امجد اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ترامیم کے تحت سائبر کرائمز کے قوانین کو مزید سخت کر دیا گیا ہے، ترامیم آزادی اظہارِ رائے اور صحافت کی آزادی پر حملہ ہیں، ترامیم کا استعمال حکومت کو تنقید سے بچانے کے لیے کیا جا سکتا ہے،

صحافیوں کا مطالبہ ہے کہ بل کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔رضوان اشرف نے کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ سے میڈیا، سوشل میڈیا اور آزادی اظہار رائے پر قدغن لگائی گئی ہے

جمہوری دور میں شب خون مارا گیا ہے تمام جماعتیں قصور وار ہیںاس متنازع بل کو واپس لیا جائے ۔احتجاجی مظاہرے میں ملک طارق ،نزر عباس کھلو،احسن انصاری،رانا ایوب،خرم ،معظم ،محمددانش ہارون یاور سمیت کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button