نیشنل پریس کلب کے وفد کی ایم ایس شیخ زید ہسپتال سے ملاقات
نیشنل پریس کلب کے وفد کی ایم ایس شیخ زید ہسپتال سے ملاقات
ہسپتال کی بہتری کے لیے دن رات کوشاں ہیں، میڈیا بھی ہمارے ساتھ تعاون کرے جہاں خامیاں ہوں نشاندہی کریں۔
ان خیالات کا اظہار شیخ زید ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فیصل وحید چغتائی نے ڈاکٹر امجد عزیز کے ہمراہ
نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ رحیم یارخان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
وفد کی قیادت صدر کلب فیاض محمود خان نے کی۔ وفد میں نائب صدر محمد ظفر خلجی، فنانس سیکرٹری محمد فیصل، ایگزیکٹو ممبر جام خالد محمود اور شاہین پریس کلب کے انفارمیشن سیکرٹری جام محمد شاہد ودیگر شامل تھے۔

ایم ایس ڈاکٹر فیصل وحید چغتائی نے نیشنل پریس کلب کے وفد کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بتایا کہ شیخ زید ہسپتال اپنی بساط سے بڑھ کر مریضوں اور انکے لواحقین کو اکاموڈیٹ کررہے ہیں ۔
فار میسی شعبہ میں ادویات کی کمی کی شکایات ہوتی ہیں تاہم حکومت کی منظور شدہ ادویات اور تعداد
سے تجاوز کرنا ہمارے لیے ممکن نہیں کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہر مریض کو ہسپتال کے اندر قائم فارمیسی
سے ادویات مل سکیں ۔
انہوں نے مزید بتایاکہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے میڈیا نمائندگان کے لیے ناصرف الگ کائونٹر قائم کردیاگیا
ہے بلکہ مقرر کردہ فوکل پرسن ڈاکٹر الیاس کی کارکردگی بھی نہایت بہتر ہے۔
میڈیا نمائندگان ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مسائل کی نشاندہی کریں تو انہیں بھی حل
کرنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی۔
ذمہ داریاں
ہسپتال انتظامیہ پر ذمہ داریوں کا بہت بوجھ ہوتا ہے اور ہر لمحہ ہی مصروفیت میں گزرتا ہے تاہم کسی بھی
میڈیا پرسن کو مدد کی ضرورت ہو تو ڈاکٹر الیاس سے بلاجھجک رابطہ کرکے اپنے کام کرائے جاسکتے ہیں۔
اس دوران انہوں نے خانبیلہ میں خسرہ کی وبا پھیلنے سے متعلق بھی اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بتایاکہ جن بچوں
کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا انکی ٹریٹمنٹ جاری ہے متعلقہ مقام پر میڈیکل کیمپ بھی لگا دیا گیا ہے۔




