صحافی برادری عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے,ظفر اقبال شریف

رحیم یار خان پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد کا سلسلہ جاری

رحیم یار خان پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسی سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی سینیئر نائب امیر و مرکزی رہنما، ممبر ضلعی و ڈویژنل امن کمیٹی قاری ظفر اقبال شریف، میاں محمد انس ظفر شریف صوبائی نائب صدر جمعیت نوجوان فورم، اور معروف بزنس مین چوہدری ابوبکر الطاف نے رحیم یار خان پریس کلب کا دورہ کیا اور نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے نومنتخب صدر ڈاکٹر ممتاز مونس، جنرل سیکرٹری میاں سجاد اسلم، سینئر نائب صدر فیاض بلوچ، نائب صدور میاں فیصل اور نائب صدر ندیم وڑائچ، فنانس سیکرٹری شاہد جاوید، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نعیم چوہدری ،انفارمیشن سیکرٹری رانا حمزہ اورجوائنٹ سیکرٹری احمد شفاق کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قاری ظفر اقبال شریف اور دیگر معزز مہمانوں کا کہنا تھا کہ صحافی برادری معاشرے میں حقائق کی ترجمانی، جمہوری اقدار کے فروغ اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ صحافتی اقدار، آزادیٔ اظہار اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مزید مضبوط بناتے ہوئے صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔
نومنتخب عہدیداران نے مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ رحیم یار خان پریس کلب کو صحافیوں کا مضبوط، باوقار اور متحرک پلیٹ فارم بنانے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button