ڈی ایس پی ٹریفک کی پریس کلب کی کابینہ کو مبارک باد

رحیم یار خان پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری

رحیم یار خان پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ڈی ایس پی ٹریفک پولیس محمد ساجد اور سب انسپکٹر شاہد سنگیڑا اپنے دوستوں کے ہمراہ رحیم یار خان پریس کلب پہنچے، جہاں انہوں نے پریس کلب کے نو منتخب صدر ڈاکٹر ممتاز مونس، جنرل سیکرٹری میاں سجاد اسلم اور کابینہ کے دیگر عہدیداران و ممبران کو دلی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر مہمانوں نے نو منتخب قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ صحافتی اقدار کے فروغ اور صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر رحیم یار خان پریس کلب ڈاکٹر ممتاز مونس نے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس محمد ساجد، سب انسپکٹر شاہد سنگیڑا اور ان کے ہمراہ آنے والے دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پریس کلب صحافیوں اور اداروں کے درمیان مثبت روابط کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button