ماحولیات کے عالمی دن کے حوالے سے "گرین واک”کا واک کا اہتمام کیا گیا
رحیم یارخان میں ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا،واک ریلوے چوک سے دعا چوک تک نکالی گئی،
آگاہی واک میں پی ڈی ایم اے،محکمہ تحفظ ماحولیات ،ریسکیو 1122،سول سوسائٹی اور نیشنل پریس کلب کے ممبران نے شرکت کی ،
واک کی قیادت نیشنل پریس کلب کے صدر فیاض محمود خان نے کی جبکہ انکی معاونت کے لیے ریسکیو 1122 سے اظہر ابرار اور انکی ٹیم نے حصہ لیا
اسی طرح محکمہ ماحولیات سے اسسٹنٹ انوائرنمنٹ آفیسر سورج کمار ، مڈکنٹری کولیبریٹو کنسلٹنٹس کمپنی (ایم سی سی) کے عثمان مرزا، ریڈ پاکستان سے شفاقت حسین جبکہ سول سوسائٹی کے درجنوں افراد بھی واک میں شریک ہوئے۔
واک میں شریک شرکا کا کہنا تھا کہ ماحولیات کے عالمی دن کو ہر سال زمین کی حفاظت اور ماحولیاتی بیداری کو فروغ دینے کے لیے منایا جاتا ہے۔
اس موقع پر "گرین واک” کا اہتمام ایک مثبت اقدام ہے، جس کا مقصد عوامی شعور بیدار کرنا، درخت لگانا، پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنے اور صاف ستھرے ماحول کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔
واک میں نیشنل پریس کلب کے عہدیداران و ممبران جن میں نائب صدر محمد ظفر خلجی، جنرل سیکرٹری ندیم عباس وڑائچ، فنانس سیکرٹری محمد فیصل، انفارمیشن سیکرٹری اظہر حسین، ایگزیکٹو ممبران ڈاکٹر ناصر اقبال امتی، جام خالد محمود، جام رب نواز، طاہر اسلم کمبوہ ، ممبران عاشق حسین جھلن، شفیق مرزا، عمران سہیل سمیت شہزاد احمد، نعیم مصطفی، عامر شبیر ودیگر شریک تھے۔