صحافیوں کی فلاح و بہبود,مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرینگے,صدر

رحیم یارخان:نیشنل پریس کلب رحیم یارخان صحافیوں کی فلاح و بہبود کےلئے تاریخی اقدامات اٹھا رہا ہے،نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران صحافیوں کے حقوق کا بھرپور انداز میں دفاع کرینگے اور ان کے دیرینہ مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرینگے،صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب رحیم یارخان کے صدر فیاض محمود خان اور جنرل سیکرٹری حافظ امجد رسول ،سینئر نائب صدر بشیر احمد چوہدری نے ترنڈہ سوائے خان پریس کلب کے صدر جام ربنواز اور جنرل سیکرٹری محسن رندھاوا کی قیادت میں مبارکباد دینے کیلئے آنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وفد میں سینئر نائب صدر اول عمران سہیل،سینئر نائب صدر دوم کاشف حسین ،وائس چیئرمین رئیس خالد محمود کھوکھر،انفارمیشن سیکرٹری محمد رمضان،آفس سیکرٹری عثمان درانی شامل تھے۔

صدر نیشنل پریس کلب فیاض محمود خان نے کہا کہ نیشنل پریس کلب رحیم یارخان جدوجہد کا استعارہ ہے ،یہ ہر اس مظلوم کی آواز ہے جہاں اپنی آواز متعلقہ حکام تک پہنچانے میں ناکام ہے۔

جنرل سیکرٹری حافظ امجد رسول نے کہا کہ صحافیوں کی بقا اور انکے مسائل کیلئے نیشنل پریس کلب رحیم یارخان کا قیام عمل میں آنا وقت کی اہم ضرورت تھی اور نیشنل پریس کلب منجھے ہوئے صحافیوں کا گلدستہ ہے۔

اس موقع پرایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری محمد نعیم، فنانس سیکرٹری میاں محمد فیصل،انفارمیشن سیکرٹری احمد اشفاق،ممبران عتیق خان ،میاں محمد بابربھی موجود تھے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
× ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں ؟