نیشنل پریس کلب کی موبائل ایپ انسٹال کریں

 

ڈاون لوڈ کریں

نیشنل پریس کلب،عہدیداران کے اعزاز میں تاجروں نے ٹی پارٹی کا اہتمام کیا

نیشنل پریس کلب،عہدیداران کے اعزاز میں تاجروں نے ٹی پارٹی کا اہتمام کیا

کلب کے ذریعے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے پر زور ، صحافیوں کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا،

شہر سیوریج اور تجاوزات کی زد میں ہے انتظامیہ غریبوں کے خلاف آپریشن کرکے کاغذی کاروائی کررہی ہے۔جس سے عوام کا افسران سے اعتبار ختم ہوتاجارہاہے،تاجروں کا اندیشہ،

معروف تاجر برادری حاجی نصیراحمد، حافظ محمد شاہد، محمدآصف بنگش، محمد رضوان اور محمد ظفر کی جانب سے نصیر موٹرز پر نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ رحیم یارخان کے عہدیداران کے اعزاز میں پروقار ٹی پارٹی کا اہتمام کیاگیا ،

کلب کے عہدیداران صدر فیاض محمود کی قیادت میں نصیر موٹرز پہنچے تو انکا پرتپاک استقبال کیا گیا ،

حافظ محمد شاہد ، محمد ظفر ودیگر نے تمام عہدیداران کو خوش آمدید کہا اور کلب کی کابینہ میں شامل صحافیوں کی صحافتی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عوامی مسائل کر اجاگر کرنے میں صحافی اپنا فعال کردار اداکریں

National Press Club

شہر کی حالیہ صورتحال سے ہرطبقہ فکر متاثر ہے کاروباری مراکز ہوں یا رہائشی گنجان آبادیاں ہر جگہ سیوریج کے گندے پانی کا راج نظرآتاہے جبکہ متعدد جگہوں پر گندگی کے ڈھیر اٹھانے والے بھی نہیں آتے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ستھرا پنجاب کے منصوبہ کو متعارف کروایا اور شہر رحیم یارخان میں تقریباً 7 ارب روپے مالیت کے منصوبے کا آغاز بھی ہوا

جس نے صرف ایک ماہ ہی تندہی سے کام کیا مگر اب وہی روایتی انداز میں کام کیا جارہاہے

مختلف بازاروں کی سڑکیں تاحال سیوریج کے پانی میں ڈوبی نظرآتی ہیں جبکہ رہائشی آبادیوں میں مکینوں کا گزرنا بھی محال ہوتا ہے جس سے آئے روز خواتین ،بچے اور بوڑھے حادثات کا شکار رہتے ہیں۔

حاجی نصیراحمد اور محمد رضوان نے گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے بتایاکہ تاجر برادری حکومت سے ہرطرح کا تعاون کرتی ہے اور بھاری ٹیکسز بھی دیتی ہے تاہم انہیں سہولیات کے نام پر صرف تسلیاں دی جاتی ہیں

مطالبہ

لہذا اس روش کوختم کرنا ہوگا ،شہر میں بڑے پیمانے پر دوبارہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیاجانا چاہیے کیونکہ متعدد رہائشی و کاروباری مراکز تاحال تجاوزات کی زد میں ہیں اور سابقہ آپریشن برائے نام رہ گیاہے

عوام کا افسران پر سے اعتبار اٹھتا جارہاہے ،انہوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ عوام کے اندر یہ تاثر زور پکڑتا جارہاہے کہ افسران صرف کاغذی کاروائیوں تک محدود ہیں

پسند ناپسند کے باعث بڑے بااثر تاجروں کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی ۔

لہذا افسران کو عوام کے اس تاثر کو فوری طورپر ختم کرنا چاہیے اور ایسے ذرائع پیدا کرنے چاہییں کہ عوام کا افسران سے براہ راست رابطہ ممکن ہوسکے اور انکی شکایت پر فوری عملدرآمد کرکے مسائل دور کیے جاسکیں۔

کلب کے وفد کی قیادت میں آنے والے صدر فیاض محمود نے بتایاکہ نیشنل پریس کلب کے تمام عہدیداران اور ممبران نے یہ تہیہ کررکھا ہے کہ شہر میں ایسے تمام عوامی مسائل جنہیں نظرانداز کردیا جاتاہے انہیں اجاگر کیا جائیگا اور اسی فارمولہ پر تمام ممبران کاربند ہیں

National Press Club

مزید بھی یقین دہانی کرائی کہ تاجر برادری ہو یا کوئی بھی عام شہری، نیشنل پریس کلب کے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں وہ کسی بھی لمحے اپنے مسائل سے آگاہ کرسکتے ہیں یا کسی قسم کی پریس کانفرنس کے لیے بھی انکا پلیٹ فارم حاضر ہے۔

میزبانوں نے انکی یقین دہانی اور مثبت سرگرمیوں پر شکریہ ادا کیا۔

شرکاء

وفد میں صدر فیاض محمود ،جنرل سیکرٹری ندیم عباس وڑائچ، فنانس سیکرٹری محمد فیصل، نائب صدر محمد ظفر خلجی، انفارمیشن سیکرٹری اظہر حسین، ایگزیکٹو ممبر جام خالد سمیت جام شاہد، محمد شہزادبھی شریک تھے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button