نیشنل پریس کلب کے وفد کا مرکزی امام بارگاہ لنگر حسینی کا دورہ

نیشنل پریس کلب کے وفد کا مرکزی امام بارگاہ لنگر حسینی کا دورہ
شعیہ علما کونسل کے صوبائی و ضلعی عہدیداروں سے ملاقات کی اور انتظامات بارے سیر حاصل گفتگو کی۔
صوبائی نائب صدر شعیہ علما کونسل سید زوار حسین شاہ ، ضلعی صدر سید عباس زیدی اور ضلعی جنرل سیکرٹری آصف نقوی نے وفد کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے انہیں مرکزی امام بارگاہ لنگر حسینی میں خوش آمدید کہا۔

سید زوار حسین شاہ نے نیشنل پریس کلب کے عہدیداران کی جانب سے امام بارگاہ کے وزٹ کو خوش آئند قرار دیا۔ انکا کہنا تھاکہ یہ پہلا پریس کلب ہے جس نے محرم الحرام کے اس اہم ترین تہوار پر امام بارگاہ کا وزٹ کیا اور ان سے سیکورٹی ایشوز پر بات چیت کی۔
انکا یہ بھی کہنا تھاکہ گزشتہ چند سالوں سے ضلعی انتظامیہ ، ضلعی پولیس اور تحصیل انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کا مہینہ شروع ہوتے ہی اعلیٰ درجہ کی سیکورٹی فراہم کررہی ہے جس پر شعیہ علما کونسل کے عہدیداران ، مرکزی امام بارگاہ لنگر حسینی اور حیدری ٹرسٹ انتظامیہ تہہ دل سے مشکور ہے۔
امام بارگاہوں کی نگرانی اور روٹس پر تمام تر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر افسران خود وزٹ کرتے ہیں اور انتظامات کا جائزہ لیتے ہیں ۔

انہوں نے یہ بھی بتایاکہ کچھ معاملات ایسے ہیں جنہیں حل ہونا چاہیے تاکہ شعیہ حضرات اپنے جلسے جلوس ، مجالس ودیگر تقاریب کو پرامن طورپر باآسانی مناسکیں۔
سبلییں
انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سرکاری سطح پر پہلی مرتبہ ٹھنڈے اور میٹھے پانی کی سبلیں سرکاری نگرانی میں شروع کروائیں جن سے جلسوں میں آنے والے افراد مستفید ہورہے ہیں۔
ستھرا پنجاب
اسی طرح ستھرا پنجاب منصوبہ کے تحت تعینات کی گئی ٹیموں کی جانب سے بھی روٹس سمیت امام بارگاہوں کےاطراف میں روزانہ تین ٹائم صفائی اور عملہ کی موجودگی بھی انتظامیہ کی بہترین کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

ضلعی صدر سید عباس زیدی اور ضلعی جنرل سیکرٹری آصف نقوی نے کہاکہ وہ نیشنل پریس کلب کے صدر فیاض محمود اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے امام بارگاہوں کی سیکورٹی اور دیگر ایشوز پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے انہیں کوریج کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ 9 اور 10 محرم الحرام کے جلسے جلوس کی کوریج کے لیے آنے والے تمام میڈیا نمائندگان کو شعیہ علما کونسل اور امام بارگاہ انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون اور کوریج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
شعیہ علما کونسل
مرکزی امام بارگاہ لنگر حسینی
شعیہ علما کونسل اور مرکزی امام بارگاہ لنگر حسینی کے عہدیداران نے میٹنگ کے اختتام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نیشنل پریس کلب ان کی تقریبات کو بھرپور کوریج دے گا اور انکے مسائل کو اجاگر کرے گا۔ جس پر کلب کے عہدیداران نے انہیں ہرطرح سے یقین دہانی کرائی ۔
اختتام پر عہدیداران نے گروپ فوٹو بنوایا اور انہیں گیٹ پر پہنچ کر رخصت کیا۔
نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ رحیم یارخان کے وفد میں صدر فیاض محمود خان ، جنرل سیکرٹری ندیم عباس وڑائچ، نائب صدر محمد ظفر خلجی، فنانس سیکرٹری محمد فیصل، انفارمیشن سیکرٹری اظہر حسین چوہدری ، ایگزیکٹو ممبران ڈاکٹر ناصر اقبال امتی، جام خالد محمود، ممبر عمر عثمان محمدی شریک تھے جبکہ دھوم پلس نیوز سے امیر فیصل خان نے خصوصی شرکت کی۔