نیشنل پریس کلب رحیم یار خان کے تین رکنی وفد کا چولستان میڈیا آفس کا دورہ

نیشنل پریس کلب رحیم یارخان کے تین رکنی وفد کا چولستان میڈیا آفس کا دورہ،
وفد کی قیادت صدر نیشنل پریس کلب فیاض محمود خان نے کی، دورہ کا مقصد علاقائی صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگہی اور سدباب سمیت انہیں صحافتی تحفظ فراہم کرنا تھا۔
تین رکنی وفد میں صدر فیاض محمود سمیت جنرل سیکرٹری محمد نعیم چوہدری اور ممبر محمد اظہر شامل تھے۔
چولستان میڈیا آفس 121وین ایل باغو بہار کے بانی اور چیئرمین ترنڈہ سوائے خان پریس کلب محمد شفیق مرزا، بیوروچیف سی۔ائی۔ڈی نیوز رحیم یار خان محمد بوٹا زاہد، جنرل سیکرٹری ترنڈہ سوائے خان پریس کلب عمران سہیل رضا نے گزشتہ دنوں صدر فیاض محمود خان کو 121 ون ایل باغو بہار آنے کی دعوت دی
نیشنل پریس کلب کا تین رکنی وفد صدر فیاض محمود خان کی سربراہی میں جب چولستان میڈیا آفس پہنچے تو انکا پرتپاک استقبال کیا گیا
کلب کا منشور
ملاقات میں صدر فیاض محمود خان نے بتایا کہ نیشنل پریس کلب کا ویژن واضح ہے وہ اپنے کلب کے تمام ممبرز کو یکساں مراعات و مفادات اور انکے تحفظ کی کوششیں کرنا ہے۔ اسی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے نیشنل پریس کلب نے دو ماہ قبل اپنے ممبرز کو سوشل سیکورٹی کے ذریعے صحت، تعلیم اور دیگر مالی فوائد حاصل کرنے کے لیے انکی رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرتے ہوئے پاکستان نیوز ایجنسی اینڈ پرنٹنگ پریس سے ایک ایم او یو سائن کیا ہے۔ جس سے صحافی مستفید بھی ہورہے ہیں۔
مزید یہ کہ اب نیشنل پریس کلب کے صحافیوں کو پنجاب سطح کے سرکاری ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشن میں رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے گا۔ جس سے کلب کی کابینہ بھرپور کاوشوں میں مصروف ہے
علاقائی صحافتی مسائل
اس دوران چولستان میڈیا کے بانی چیئرمین محمد شفیق مرزا ، بیوروچیف سی آئی ڈی نیوز محمد بوٹا زاہد اور ترنڈہ سوائے خان پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عمران سہیل رضا نے علاقائی صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ دیہی علاقوں میں صحافیوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے سرکاری سطح پر کوئی اقدامات نہ اٹھائے گئے ہیں اور نہ ہی نجی ادارے صحافیوں کی کسی قسم کا تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہم نیشنل پریس کلب کا حصہ بن کر نہ صرف کلب کی طاقت میں اضافہ کریں گے بلکہ کلب کے منشور کے تحت مزید سیکھنے کو ملے گا۔
چولستان میڈیا آفس کے سرکردہ قائدین کی جانب سے وفد کے اعزاز میں شاندار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔