شاہین پریس کلب اقبال آباد، نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد

شاہین پریس کلب اقبال آباد، نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد، صدر نیشنل پریس کلب رحیم یارخان فیاض محمود خان نے حلف لیا۔
عہدیداروں کو کلب کے نام کی طرح شاہین بننا ہو گا ، صحافت کے تقاضے پورے کرتے ہوئے علاقہ کے مسائل کو اجاگر کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے۔ صحافتی فیلڈ میں داخل ہونے والے نوجوانوں کو فیلڈ کے رموز سکھانا سینئرز کا کام ہے
لہذا ایسے تمام سینئر صحافیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے جونیئرز کو ساتھ لیکر چلیں اور علاقہ کے دیرینہ مسائل کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوں ۔ شاہین پریس کلب اقبال آباد کے تمام نومنتخب عہدیداروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مثبت صحافت کو فروغ دیں اور اپنے کلب سمیت علاقہ کا نام بھی روشن کریں ۔
صدر نیشنل پریس کلب فیاض محمود خان نے ان خیالات کا اظہار شاہین پریس کلب اقبال آباد کی نومنتخب باڈی کی تقریب حلف برداری کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔
خطاب
انہوں نے مزید کہا کہ کلب کے ممبران میں اضافہ کریں اور جو پڑھے لکھے نوجوان سوشل میڈیا سے متاثر ہوکر صحافت کی فیلڈ میں آنا چاہتے ہیں انہیں اپنے ساتھ شامل کریں کیونکہ نوجوان طبقہ ہی اس ملک کا مستقبل ہے۔
مزید یہ کہ الیکٹرانک یا پرنٹ میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں مگر سوشل میڈیا کی اپنی ایک جگہ ہے۔ انہوں نے تمام عہدیداران کا حلف لیتے ہوئے مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
حلف
حلف لینے والے نومنتخب عہدیداروں میں چیئرمین شاہین پریس کلب ڈاکٹر سلیم خان ، صدر خواجہ ندیم بٹ، سینئر نائب صدر فصیح اللہ شان، نائب صدر جام خالد محمود، جنرل سیکرٹری عدنان خان گوپانگ، جوائنٹ سیکرٹری مٹھو خان، انفارمیشن سیکرٹری محمد شاہد، فنانس سیکرٹری حافظ عارف، سوشل میڈیا سیکرٹری منیر احمد، چیئرمین مجلس عاملہ میاں شوکت، ایگزیکٹیو ممبران صہیب منظور، ملک جاوید، طاہر شہزاد، میاں ابرار شامل تھے۔
مہمان
مہمان اعزاز میں جنرل سیکرٹری نیشنل پریس کلب محمد نعیم چوہدری، ایڈووکیٹ ساجد محمود رفیقی، ایڈووکیٹ شہزاد بلالی، ایڈووکیٹ شہزاد شاہ، عبدالقیوم ودیگر شامل تھے۔
تقریب حلف برداری کے لیے بلائے گئے مہمانوں کا ڈھول کی تھاپ پر شاندار اور پرتباک استقبال کیا گیا۔