وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف شیخ زید ہسپتال فیز تھری منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھیں گی
رحیم یارخان:نیشنل پریس کلب رحیم یارخان کے صدر فیاض محمود خان،جنرل سیکرٹری حافظ امجد رسول اور ایگزیکٹو ممبر ممتاز مونس کی قیادت میں وفد نے پرنسپل شیخ زید ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سلیم لغاری،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ امجد علی راؤ سے شیخ زید ہسپتال میں ملاقات کی۔
وفد میں سینئر نائب صدر بشیر احمد چوہدری،نائب صدر اول عامر امین،نائب صدر دوم شاہد جاوید،جوائنٹ سیکرٹری ندیم وڑائچ،فنانس سیکرٹری میاں محمد فیصل،انفارمیشن سیکرٹری احمد اشفاق،ممبران ایگزیکٹو کمیٹی ظفر خلجی،عتیق خان،میاں بابر وسیم چوہدری،ابوبکر ڈاہا،طاہر رحیم شامل تھے،
ملاقات میں تین صوبوں کے سنگم پر واقع شیخ زید ہسپتال کے تعمیر ترقی اور مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی،
پرنسپل شیخ زید ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سلیم لغاری نے نیشنل پریس کلب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت شیخ زید ہسپتال کی تعمیر و ترقی میں دلچسپی سے کام کر رہی ہے،
ہسپتال میں مختلف شعبہ کے قیام کیلئے تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے،شیخ زید ہسپتال فیز ٹو ظاہر پیر کا 70 فیصد کام مکمل کرلیا ہے،
اسی طرح شیخ زید ہسپتال فیز تھری کے قیام کیلئے رحیم یارخان کی ہر دل عزیز شخصیت سے زمین فراہم کردی ہے بہت جلد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف شیخ زید ہسپتال فیز تھری منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے،
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق شیخ زید ہسپتال میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کی جا رہی ہے،
ہسپتال میں کارڈیالوجی وارڈ سمیت تمام شعبہ جات فعال ہیں اور ڈاکٹر اور عملہ دل جوئی سے مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے،
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ امجد علی راؤ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شیخ زید ہسپتال میں مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے،
انہوں نے بتایا کہ شیخ زید ہسپتال میں سٹاف کی بہت زیادہ کمی ہے 100 فیصد سٹاف موجود نہ ہونے سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ہسپتال میں صرف 47 فیصد سٹاف موجود ہے،
53 فیصد سٹاف کی کمی ہے،آؤٹ سورسز کمپنیوں کی مدد سے سٹاف کو پورا کرکے ہسپتال کا نظام چلا رہے ہیں۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر معین اختر ملک،اسسٹنٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر عمران بشیر بھی موجود تھے۔