نیشنل پریس کلب کا تعارفی اجلاس صدر فیاض محمود خان کی زیر صدارت ہوا

رحیم یارخان:نیشنل پریس کلب رحیم یارخان کے عہدیداروں اور ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا تعارفی اجلاس صدر فیاض محمود خان،جنرل سیکرٹری حافظ امجد رسول کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس کا آغاز تلاوت کلا م پاک سے کیا گیا جس کی سعادت ایگزیکٹو ممبر ظفر خلجی نے حاصل کی،اجلاس میں سینئر نائب بشیر احمد چوہدری،نائب صدر اول عامر امین،نائب صدر دوم شاہد جاوید چوہدری،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری محمد نعیم،جوائنٹ سیکرٹری ندیم عباس وڑائچ،فنانس سیکرٹری میاں فیصل،سیکرٹری اطلاعات احمد اشفاق،ممبران ایگزیکٹو کمیٹی طاہر رحیم،ظفر خلجی،عتیق خان ،میاں بابراور اللہ نواز گوپانگ نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر فیاض محمود خان،جنرل سیکرٹری حافظ امجد رسول اور سینئر نائب صدر بشیر احمد چوہدری نے کہا کہ نیشنل پریس کلب کا قیام عمل میں لانے کا مقصد دیہی و علاقائی پریس کلبوں کے اور صحافیوں ایک پلیٹ فار م کو اکھٹا کرنا ہے اور صحافیوں کے مسائل کو حل کرنا ہے،ہمارا مقصد آزادی صحافت پر لگائی جانیوالے قدغنوں کا مقابلہ کرنا اور صحافیوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھا نا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کئی برسوں سے یہ کوششیں کی جا رہی ہیں کہ کسی نہ کسی طرح اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگائی جائے، سنسرشپ نافذ کی جائے اور اس طرح کے جبر کے خلاف آواز اٹھانے والوں کی زباں بندی کی جائے ، ان کوششوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے،

لہٰذا اگر اس معاملے پر ایڈیٹرز، صحافی اور میڈیا ورکرز خاموش رہے تو موجودہ صورتحال مزید ابتر ہو جائے گی ،آزادی اظہار کو یقینی بنانے کیلئے اجلاس میں ان نکات پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اجلاس میں نیشنل پریس کلب کو فعال کرنے کیلئے 4 کمیٹیاں تشکیل دی گئی جن میں ممبر شپ کمیٹی،انتظامی کمیٹی،فنانس کمیٹی اور سوشل میڈیا شامل ہیں،

تین رکنی ممبر شپ کمیٹی کے کنوینئیر بشیر احمد چوہدری ممبران میاں فیصل اور شاہد جاوید چوہدری،انتظامی کمیٹی کے کنوینئیر فیاض محمود خان،طاہر رحیم ،نعیم چوہدری، فنانس کمیٹی کے کنوینئیر فیاض محمود خان،امجد رسول،بشیر احمد چوہدری،ڈاکٹر ممتاز مونس،میاں نوید،سوشل میڈیا کمیٹی کے کنوینئیر عامر امین،ممبران میں محمد فیصل اور عتیق خان ہونگے۔
تعارفی اجلاس میں تمام عہدیداروں اور ممبران سے تجاویز لی گئیں اور ممبر شپ کارڈ،سمیت ممبران نیشنل پریس کلب کی فلاح بہبود اور کلب کی رجسٹریشن کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھانےجا ئینگے جس پر تمام عہدیداروں نے متفقہ طور پر منظوری دی،اجلاس کے آخر میں ملک پاکستان اور افواج پاکستان،شہداء رحیم یارخان کیلئے دعا کی گئی۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
× ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں ؟