نیشنل پریس کلب کے ممبران کے لئے بنیادی طبی امداد کی تربیتی نشست کا انعقاد

ریسکیو 1122 دفتر رحیم یار خان میں بنیادی طبی امداد کی تربیتی نشست کا انعقاد
رحیم یار خان: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عادل الرحمن کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 کے دفتر میں ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں نیشنل پریس کلب کے صدرفیاض محمود اور تمام ممبران نے شرکت کی۔
اس تربیتی سیشن میں شرکاء کو بنیادی طبی امداد (Basic Life Support) کے اصولوں سے روشناس کرایا گیا۔ ڈاکٹر عادل الرحمن نے موقع پر موجود افراد کو بتایا کہ کسی بھی حادثے یا ہنگامی صورتحال کے موقع پر فوری اور درست امداد کس طرح انسانی جانیں بچا سکتی ہے۔
تربیت دینے والے ماہر انسٹرکٹرز میں شفٹ انچارج اظہر ابرار، ای ایم ٹیز اقراء اقبال، شاہد محمود، صہیب صفدر اور رابعہ بی بی شامل تھے
جنہوں نے شرکاء کو CPR، فرسٹ ایڈ، اسپلنٹنگ، خون کے بہاؤ کو روکنے (Bleeding Control)، فارن باڈی ایئر وے آبسٹرکشن (FBAO) اور دیگر اہم طبی امدادی اقدامات کی عملی تربیت دی۔
تربیتی سیشن کے اختتام پر شرکاء میں شرکت کے سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔
یہ سیشن میڈیا کے ذریعے عوامی شعور میں اضافے اور فوری طبی امداد کی اہمیت اجاگر کرنے کی ایک بہترین کوشش قرار دی گئی، جسے شرکاء نے سراہا۔