وکلا برادری کی نومنتخب کابینہ کو مبارک باد
رحیم یارخان پریس کلب کی نومنتخب باڈی کو مبارکباد کا سلسلہ جاری
رحیم یارخان پریس کلب کی نومنتخب باڈی کو مبارکباد دینے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسی سلسلے میں وکلا برادری کی ممتاز شخصیات ممبر پنجاب بار کونسل کے رکن اختر علی چہور، عدنان مہاندرہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور سینیئر وکیل نیاز احمد چاچڑ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے اپنے رفقا کے ہمراہ رحیم یارخان پریس کلب کا دورہ کیا۔

اس موقع پر معزز وفد نے پریس کلب کے نومنتخب سرپرست اعلیٰ عبد القدوس ، صدر ڈاکٹر ممتاز مونس، جنرل سیکرٹری میاں سجاد اسلم، سینئر نائب صدر فیاض بلوچ، نائب صدر میاں فیصل، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نعیم چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری احمد اشفاق، فنانس سیکرٹری شاہد جاوید چوہدری اور ممبرانِ مجلسِ عاملہ کو انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔

وکلا رہنماؤں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد، ذمہ دار اور باوقار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نومنتخب قیادت صحافتی اقدار کے فروغ، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور عوامی مسائل کے مؤثر حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
پریس کلب کے صدر ڈاکٹر ممتاز مونس اور جنرل سیکرٹری میاں سجاد اسلم نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یارخان پریس کلب صحافت کے وقار، آزادیٔ اظہار اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام اداروں اور طبقات کے ساتھ تعاون کو فروغ دیتا رہے گا۔
تقریب کے اختتام پر جناب اختر علی چہور ممبر پنجاب بار کونسل نے دعا کروائی جس میں پریس کلب کے تمام ممبران کی فلاح و بہبود، صحافتی ادارے کی ترقی، استحکام اور ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی




