سوشل میڈیاپرسعودی بھجوانے کاجھانسہ دے کر لوٹنے والا گروہ سرگرم

رحیم یار خان(طاہر محمود )سوشل میڈیاپرسعودی بھجوانے کاجھانسہ دے کرسادہ لوح عوام کولوٹنے والا گروہ سرگرم عمل‘ شاہین ٹریول ایجنسی کے نام سے لوٹ مار‘

شہری کے قومی شناختی کارڈ سمیت دیگراہم کاغذات منگواکر استعمال کرکے سادہ لوح عوام کولوٹنے لگے۔ شہری نے کارروائی کیلئے ایف آئی اے کوتحریری درخواست پیش کردی‘

چک72این پی کے رہائشی حافظ محمود نے ایف آئی اے کواپنی دی جانیوالی تحریری شکایت میں بیان کیاکہ میں نے روزگارکیلئے میڈیکل سٹوربنارکھاہے‘تقریباًڈیڑھ سال قبل سوشل میڈیا پرسعودیہ ویزا بھجوانے کااشتہار دیکھ کر میں نے حاجی عثمان نای بندے کوفون نمبر0347-6257295 پر واٹس ایپ پررابطہ کیا
جس نے میری ویزا فائل مکمل کرنے کیلئے مجھ سے میرے مکمل کوائف طلب کیئے جس پرمیں نے حاجی عثمان نامی شخص کو اپنی دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر‘ دو عدد شناختی کارڈ کی کاپی وٹس ایپ کردی‘بعدازاں میرا میڈیکل کروانے کیلئے مجھ سے12ہزارروپے مانگے مگر میں نے ادا نہ کیا اورحاجی عثمان سے ان کے دفترکاایڈریس طلب کیا تواس نے رابطہ منقطع کردیا‘

کچہ روز بعد پھررابطہ کرکے مجھے کہاکہ12ہزارروپے ہمیں بھیج دیں ورنہ آپ کے تمام کوائف کاغلط استعمال کریں گے اورمجھے بلیک میل کرنے لگے اس کے 14روز بعد اسی علاقہ کے رہائشی محمدعمیرکمبوہ ولد ابراہیم کمبوہ نے رابطہ کیا اورمجھے سے پوچھا کہ آپ نے شاہین ٹویول ایجنسی بنائی ہوئی اوروزیرابناکردینے کاکام کررہے ہیں پرمیں نے صاف انکار کردیا پھراس نے بتایاکہ آپ کے نام سے وزیٹنگ کارڈ اور واٹس ایپ پرآپ لوگوں سے ویزابنانے کیلئے پیسے وصول کررہے ہیں جس پرمیں نے دوبارہ صاف انکارکردیا‘

اور نوسرباز گروہ کے بارے میں محمدعمیرکمبوہ کو تفصیلاً آگاہ کیا‘جس پر مجھے محمدعمیرکمبوہ نے 0349-8452680نمبراور وزیٹنگ کارڈ کی تصویر سینڈ کی جس پرمیرا نام استعمال کیا گیا تھا جب میں نے مزکورہ نمبرپر رابطہ کیا اور پوچھاکہ آپ میرے نام اورکوائف کاغلط استعمال کیوں کررہے ہیں تو اس نے مجھے دھمکیاں دینا شروع کردی اوربلیک میل کرتے ہوئے ہراساں کرنے لگا لہذا میری درخواست ہے کہ اس نوسرباز گروہ کو بے نقاب کرکے سادہ لوح عوام کوزیزا دلوانے کاجھانسہ دے کرلوٹنے والوں کے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ میرا شاہین ٹریول ایجنسی کے نام پرکوئی ٹریول ایجنسی نہ ہے اورمیرا کوئی بھی ویزہ بنا کردینے کاکوئی کاروبار نہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button