وفاقی اور پنجاب حکومت غریب عوام کیلئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں
رحیم یارخان:سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن میاں امتیاز احمد نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت غریب عوام کیلئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں،
معیشت کی بہتری،سٹاک مارکیٹ کی ریکارڈ تیزی،مہنگائی میں تنزلی اور صحت و تعلیم کے شعبے میں مثالی اقدامات قابل تعریف ہیں۔
نیشنل پریس کلب رحیم یارخان کی ایگزیکٹو باڈی کے اعزاز میں منعقدہ عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رحیم یارخان ترقیاتی کاموں کا ایک دفعہ پھر اغاز کردیا گیا ہے
مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آتی ہے عوام کیلئے انکی دہلیز پر سہولیات پہنچاتی ہے،شہر میں نئی سڑکیں بننا شروع ہوگئی ہیں سیوریج کے مسائل کو حل کیا جارہا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازشریف نومبر میں رحیم یارخان کا دورہ کرینگے،
جہاں وہ شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان میں ہارڈیک سینٹر کے علاوہ شیخ زید ہسپتال فیز تھری کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گی،
ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے لیکن بدقسمتی سے گزشتہ 5 سالوں میں نااہل اراکین اسمبلی کی وجہ سے کوئی کام نہ ہوسکا،نااہل سیاست دانوں نے رحیم یارخان کا سوا ستیاناس کردیا۔اب انشاء اللہ رحیم یارخان کی تقدیر بدل دینگے،
پہلے بھی میں نے اپنے دور میں خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی،شہر کی تمام سڑکیں کارپٹ،میگا سیوریج اور شیخ زید ہسپتال کی تزآئین آرائش،شہر کے تمام پارکوں کو ماڈرن پارکس میں تبدیل کیا اب پھر بڑے بڑے منصوبے لا رہے ہیں،
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا ایجنڈہ ملک دشمنی کا ایجنڈہ ہے جو عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے شنگھائی کانفرنس کا انعقاد وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی بین القوامی پذیرائی کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ پی ٹی آئی اس کو سبک تاژ کرکے پاکستان کے ساتھ کھیلنا چاہتی ہے،
اس موقع پر سابق وائس چیئرمین بلدیہ حاجی عبدالطیف بھٹی اور دیگر کونسلرز کے علاقہ لیگی عہدیداران بھی موجود تھے۔