پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی

نیشنل پریس کلب(رجسٹرڈ) رحیم یارخان اور انجمن چک 72 کے اشتراک سے پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت کلب کے صدر فیاض محمود اور چک 72 کی سرکردہ کاروباری وسیاسی شخصیات نے کی۔
ریلی کا آغاز
ریلی کا آغاز چک 72 بائی پاس سے کیا گیا جس میں علاقہ مکینوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے لگائے گئے فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی اور سائونڈ سسٹم پر ملی نغموں کی صدائیں دور دور تک سنائی دیں۔
ریلی سے خطاب
موٹرسائیکل ریلی کی قیادت کرتے ہوئے گلشن عثمان، چوک پٹھانستان، یونی لیور پل ، بیلجیئم چوک اور ریلوے چوک سے ہوتی ہوئی جب نیشنل پریش کلب کے سامنے پہنچی تو وہاں پر ایک بار پھر ملی نغموں اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔
ریلی کی قیادت
ریلی کی قیادت کرنے والوں حافظ رمضان سمیت طاہر رحیم ،میاں مہکار ودیگر نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ انڈیا نے پاکستان پر رات کے اندھیرے میں حملہ کرکے اپنی گھٹیا ذہنیت کا ثبوت دیا ہے اور نہتی معصوم عوام پر میزائل برسائے جس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ریلی سے طاہر رحیم ، حافظ رمضان ودیگر کا خطاب
دریں اثنا ریلی نیشنل پریس کلب سے روانہ ہوکر جی پی او آفس دعا چوک پر پہنچی اور وہاں پر بھی خوب نعرے بازی کی گئی ملی نغموں کی گونج دار آواز میں پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے فضا گونجتی رہی۔ بعدازاں ریلی پرامن طورپر اختتام پذیر ہوگئی۔
ریلی کے شرکا
ریلی میں نیشنل پریس کلب کے صدر فیاض محمود کی قیادت میں جنرل سیکرٹری محمد نعیم چوہدری، فنانس سیکرٹری محمد فیصل، ایگزیکٹو ممبر طاہر رحیم، ممبر محمد اظہر سمیت جام محمد خالد، چوہدری محمد ندیم ،میاں مہکار، رانا اسامہ، محمد سہیل، میاں نوید و مختلف طبقہ فکر کی کثیر تعداد شریک تھی۔