نیشنل پریس کلب ، جنرل کونسل کا اجلاس، سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش

رحیم یارخان: نیشنل پریس کلب رجسٹرڈرحیم یارخان کا جنرل کونسل اجلاس، سالانہ کارکردگی رپورٹ، آمدن و خرچ ،نئی ممبرشپ، کلب کی بہتری کے لیے کئے گئے فیصلوں کی توثیق، کلب کے لیے نئے آفس کے لیے بلڈنگ کا جائزہ اور منظوری،

Press Club Rahim Yar khan

 نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ رحیم یارخان کا جنرل کونسل اجلاس نجی ہوٹل میں منعقد کیاگیا جس میں تمام عہدیداران و ممبران نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس کی کاروائی کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت فنانس سیکرٹری محمدفیصل نے حاصل کی۔

اجلاس کی صدارت فیاض محمود نے کی جبکہ دیگر عہدیداران جن میں جنرل سیکرٹری ندیم عباس وڑائچ، نائب صدر محمد ظفر خلجی، فنانس سیکرٹری محمد فیصل، انفارمیشن سیکرٹری اظہرحسین چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری نورالحق قریشی، ممبران مجلس عاملہ ڈاکٹر ناصراقبال امتی، طاہر اسلم کمبوہ، جام خالد محمود، جام ربنواز ،ممبران شیخ حمیدالدین حاکم، طارق ممتاز، عمرعثمان محمدی، مرزا محمد عثمان، امیر فیصل علی خان، جام عاشق حسین جھلن، عمران سہیل، شفیق مغل اور چوہدری محمد ندیم نے شرکت کی۔

اجلاس میں سالانہ کارکردگی رپورٹ پڑھ کر سنائی گئی اور نئی ممبرشپ کے حوالے سے آنے والی درخواستوں کی تفصیل سے آگاہ کیاگیا،

کلب کی بہتری کے لیے کئے گئے فیصلوں کی توثیق اور کلب کے نئے آفس کے لیے بلڈنگ کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ تبدیلی آفس کی منظوری لی گئی۔

اسی طرح کلب کے ممبران کی فلاح وبہبود اور انکے روشن مستقبل کے حوالے سے نئے نئے منصوبوں بارے آگاہ کیا گیا جس پر تمام ممبران نے اقدامات کو سراہا اور فیصلوں کو خوش آئند قرار دیا۔

ہائوس اوپن ہونے کے موقع پر تمام عہدیداران و ممبرا ن نے اپنی اپنی رائے اور تجاویز بھی دیں جس پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی۔

دریں اثنا کلب کی آمدن و خرچ کے حوالے سے بھی لائحہ عمل تیارکیاگیا جس کی ہائوس نے منظوری دے دی۔ اجلاس کے اختتام پر پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیاگیا تھا۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button