نیشنل پریس کلب کے صدر فیاض محمود کی والدہ کی نماز جنازہ مکی مسجد میں ادا کی گئی

رحیم یارخان:نیشنل پریس کلب کے صدر ،روزنامہ جنگ کے بیوروچیف کی والدہ اور پرنٹنگ پریس ایسوسی ایشن پریس مارکیٹ کے بانی استاد پیربخش راہی کی اہلیہ بقضائے الٰہی سے وفات پاگئیں تھیں جن کی نماز جنازہ مکی مسجد میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما علامہ عبدالرؤف ربانی نے پڑھائی۔

نماز جنازہ میں نیشنل پریس کلب کے جنرل سیکرٹری امجد رسول سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں امتیازاحمد کے صاحبزادے میاں احمدامتیاز‘چوہدری عادل باجوہ‘ مجلس احرار اسلام کے رہنماقاری شاہد بلوچ سمیت سیاسی‘ سماجی‘ کاروباری شخصیات‘ پرنٹنگ پریس ایسوسی ایشن کے ممبران اور صحافیوں کی کثیرتعدا نے شرکت کی۔ نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد شرکاء نے استاد پیربخش راہی‘ فیاض محمود اور ارشاد احمد سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا اور پسماندگان کوصبر کی تلقین کی۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
× ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں ؟