رحیم یار خان پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کا تعارفی اجلاس,اختیارات صدر و جنرل سیکرٹری سپرد

رحیم یار خان پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کا تعارفی اجلاس، اہم امور پر مشاورت، اختیارات متفقہ طور پر صدر و جنرل سیکرٹری کو سونپ دیے گئے

rahim yar khan press club
rahim yar khan press club

رحیم یار خان پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کا تعارفی اجلاس زیر صدارت صدر پریس کلب ڈاکٹر ممتاز مونس منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ ایجنڈے کے مطابق جنرل سیکرٹری میاں سجاد اسلم نے اجلاس کی کارروائی باقاعدہ طور پر شروع کی۔

اجلاس میں صدر ڈاکٹر ممتاز مونس، جنرل سیکرٹری میاں سجاد اسلم، سینئر نائب صدر فیاض بلوچ، نائب صدور میاں فیصل اور ندیم وڑائچ، فنانس سیکرٹری شاہد جاوید، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نعیم چوہدری اور انفارمیشن سیکرٹری رانا حمزہ سمیت گورننگ باڈی کے عہدیداران اور ممبران مجلس عاملہ نے شرکت کی اور نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔

اجلاس میں پریس کلب کے تمام انتظامی و تنظیمی معاملات زیر بحث لائے گئے، جن میں حلف برداری کی تقریب، ادارے کی رجسٹریشن ، ماہِ رمضان میں عید گفٹ کی تقسیم، ممبران کے پریس کارڈز کی تیاری، ادارے کے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کارروائی اور رحیم یار خان پریس کلب کی مجموعی فلاح و بہبود جیسے اہم امور شامل تھے۔

اجلاس میں متفقہ طور پر صدر پریس کلب ڈاکٹر ممتاز مونس اور جنرل سیکرٹری میاں سجاد اسلم کو ان تمام معاملات کو دیکھنے اور فیصلے کرنے کے اختیارات سونپ دیے گئے۔
اس کے علاوہ ممبران کی فلاح و بہبود، سہولیات کی فراہمی اور ادارے کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر صدر پریس کلب ڈاکٹر ممتاز مونس اور جنرل سیکرٹری میاں سجاد اسلم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کے وقار اور صحافی برادری کے عزت و احترام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پریس کلب کے ڈسپلن کی خلاف ورزی اور شرپسندی پر بلا امتیاز سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ممبران کی فلاح و بہبود کے لیے پورا سال عملی اقدامات کیے جائیں گے، جن میں مختلف سیمینارز، ورکشاپس، تربیتی پروگرامز کے ساتھ ساتھ تفریحی اور ادبی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
اجلاس کے اختتام پر چیئرمین عبدالقدوس سرخ پوش نے رحیم یار خان پریس کلب کی ترقی، ممبران کی صحت و سلامتی خصوصی دعا کی گئی

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button