ڈی ایس پی سٹی راو دلشاد کے سسر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
ڈی ایس پی سٹی راو دلشاد کے سسر کے انتقال پر رحیم یارخان پریس کلب کی کابینہ کا اظہارِ تعزیت

ڈی ایس پی سٹی راو دلشاد کے سسر کے انتقال پر رحیم یارخان پریس کلب کی کابینہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر صدر رحیم یارخان پریس کلب ممتاز مونس، جنرل سیکرٹری میاں سجاد، سینئر نائب صدر فیاض محمود، نائب صدر میاں فیصل، ایمرا کے صدر جنید آرائیں، سینئر نائب صدر مدثر وڑائچ، ایگزیکٹو ممبر پرویز اقبال اور ممبر وسیم چوہدری موجود تھے۔

کابینہ کے اراکین نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی اور کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں




