ادارے ٹیم ورک سے ہی کامیابی کی جانب گامزن ہوتے ہیں,فیاض محمود

رحیم یارخان: ادارے ٹیم ورک سے ہی کامیابی کی جانب گامزن ہوتے ہیں، غلط فہمیاں اور ذاتی رنجشوں کی بجائے خلوص اور نیک نیتی سمیت پختہ ارادے منزل آسان بناتے ہیں،

نیشنل پریس کلب کے تمام عہدیداران و ممبران قابل احترام اور اپنی اپنی فیلڈ میں یکتا ہیں،نئے ممبران کو دل کی گہرائیوں سے ویلکم کرتے ہیں،
ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب کے صدر فیاض محمودخان نے گزشتہ روز ایگزیکٹوکونسل کی منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت فنانس سیکرٹری محمد فیصل نے حاصل کی جبکہ جنرل سیکرٹری حافظ امجد رسول کی عدم موجودگی کے باعث اجلاس کی کاروائی کو ایڈیشنل سیکرٹری نعیم چوہدری نے آگے بڑھایا اور اجلاس کے ایجنڈے کو پڑھ کر سنایا۔

جس میں بعض اہم امور زیر بحث لائے گئے اس موقع پر صدر نیشنل پریس کلب فیاض محمود خان نے کہا کہ نیشنل پریس کلب سے منسلک ہونے والے تمام عہدیداران اور ممبران ایک خاندان کی حیثیت رکھتے ہیں جہاں پر معمولی رنجشوں کو قطعی اہمیت نہیں دینی چاہیے کیونکہ کوئی بھی ادارہ اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتا جب تک اسکی ٹیم ایکدوسرے سے مخلص نہ ہولہذا ہمارے کلب کی کامیابی بھی اسی وقت ممکن ہوگی

جب ہم غلط فہمیوں اور ذاتی رنجشوں کو ایک طرف رکھ کر ادارے کی کامیابی کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں گے ۔ منزل بھی اسی وقت آسان ہوتی ہے جب ہماری نیت صاف اور ارادوں میں پختگی ہوگی،

ان شا اللہ ہم اپنے ٹیم ورک سے کامیابی کی جانب گامزن ہونگے ۔ دریں اثناء منعقدہ میٹنگ کے ایجنڈے کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کیے گئے اور مجلس عاملہ کے تمام ممبران سے فرداًفرداً رائے اور تجاویز لی گئیں،

اسی طرح مجلس عاملہ کے پہلے سے خالی عہدہ پر نئے ممبر ابوبکر ڈاہا کو متفقہ طورپر ایگزیکٹو ممبر منتخب کیاگیا۔ اجلاس میں یہ بھی طے کیاگیا کہ کلب کی موخر ہونے والی ایکٹیوٹیز کو دوبارہ بھرپور انداز سے فعال کیا جائے گا اور سیاسی و سماجی رابطوں کو بحال کرکے ناصرف تشہیری مہم اور ملاقاتوں سمیت دعوتوں کے سلسلہ کو بھی دوبارہ جوڑا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر صدر پریس کلب فیاض محمود خان کی والدہ محترمہ ، سینئر نائب صدربشیر احمدچوہدری کی خالہ کی وفات پر تعزیت اور دعائے مغفرت کی گئی جبکہ فلسطینی بھائیوںکے ساتھ اظہار یکجہتی اور شہدا کے لیے بھی اجتماعی دعا مانگی گئی،

منعقدہ اجلاس میں سینئر نائب صدر بشیراحمد چوہدری، نائب صدر اول عامر امین، نائب صدر دوم شاہد جاوید، فنانس سیکرٹری محمد فیصل، پریس سیکرٹری احمد اشفاق، ایگزیکٹو ممبران ڈاکٹر ممتاز مونس، محمد ظفر خلجی، خرم شہزاد، اللہ نواز گوپانگ، میاں بابر شریک تھے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button