لیبر ڈے ریلی کا انعقاد

یکم مئی کو لیبر ڈے کے حوالے سے پیپلز لائرز فورم، پاکستان پیپلز پارٹی اور نیشنل پریس کلب (رجسٹرڈ) رحیم یارخان کے زیر اہتمام لیبر ڈے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
لیبر ڈے ریلی کا آغاز کچہری روڈ سے ہوا جس کی قیادت پیپلز لائرز فورم کے ضلعی صدر مرزا امین خان ایڈووکیٹ نے کی
پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری مرشد سعید ناصر، نیشنل پریس کلب (رجسٹرڈ) رحیم یار خان کے صدر فیاض محمود خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما محمود بخش ، ضلعی صدر ایپکا محکمہ تعلیم محبوب خان، ضلعی صدر سٹی انجمن تاجران عظمان چوہدری، اسلام نورانی، چوہدری شوکت، صاحبزادہ حسن داد گجر ودیگر کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔
ریلی کچہری روڈ سے ہوتی ہوئی سٹی چوک ، سٹی پارک اور جی پی او آفس دعا چوک پر اختتام پذیر ہوئی اس دوران ریلی میں مزدور رہنمائوں کے مختلف گروپس بھی گاہے بگاہے شریک ہوتے رہے۔
دعا چوک پر ریلی کے شرکا نے مزدوروں کے عالمی دن کی اہمیت کے حوالے سے خطاب کیا اور مزدوروں کے مطالبات اعلیٰ حکام تک پہنچانے کی آواز بلند کرتے ہوئے مزدور کی تنخواہوں کو ایک تولہ سونا کے برابر کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
انہوں نے شکاگو کے مزدوروں سمیت پاکستان بھر کے مزدوروں کی محنت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مزدوروں کے استحصال کا خاتمہ کیا جائے ۔
مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور مزدور تنظیموں کے رہنمائوں نے خطاب کے بعد پرامن طریقہ سے ریلی کے اختتام پذیر ہونے کا اعلان کیا۔