اسلامی بنک کی 500برانچز مکمل ہونے پر مبارکباد
رحیم یارخان: نیشنل پریس کلب کے صدر فیاض محمود خان اور فنانس سیکرٹری محمد فیصل کی اسلامی بنک کی 500برانچز مکمل ہونے پر ایریا منیجر کاشف اکرام بھٹی ،برانچ منیجر محمد شاہد مسعود، ایریا سیلز منیجر سید طاہر شاہ ، بنک آفیسر قادر بخش لغاری کو مبارکباد ،گلدستہ پیش کیا۔
بنک اسلامی نے گزشتہ روز مرکزی برانچ سٹی چوک میں اسلامی بنکنگ آگاہی و کسٹمر ڈے تقریب کا انعقاد کیا جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔
اس موقع پر مہمانوں میں شریک قاری ظفر اقبال ممبرامن کمیٹی، ایاز محمود لغاری ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجاب بیت المال اور کاشف اکرام بھٹی ایریا منیجر بنک اسلامی رحیم یارخان نے اپنے خطاب میں کہاکہ سود کا لین دین اللہ اور اسکے رسول کے خلاف اعلان جنگ ہے ،
سود سے پاک بنکاری میں اسلامی بنک کا کردار قابل تعریف ہے ،ملک میں سود سے پاک بنکاری کے لیے اسلامی بنک نے 500بنک مکمل کرلیے ہیں جبکہ 2026تک ایک ہزار بنک اسلامی قائم کیے جائیں گے۔
اس موقع پر بنک اسلامی میں ایریا منیجر کاشف اکرام بھٹی، برانچ منیجر محمد شاہد مسعود، ایریا سیلز منیجر سید طاہر شاہ ، بنک آفیسر قادر بخش لغاری ودیگر سٹاف نے بنک میں آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں گلدستے بھی پیش کیے۔ ایریا منیجر کاشف اکرام بھٹی اور برانچ منیجر شاہد مسعود نے مہمانوں کو بتایاکہ ملک میں اس وقت 500اسلامی بنکنگ کی برانچز مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ 2026تک ایک ہزار اسلامی بنکس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
قاری ظفر اقبال نے کہاکہ معاشرہ میں سود کا لین دین اللہ اور اسکے رسول کے خلاف اعلان جنگ ہے ، بنک اسلامی کا سود سے پاک لین دین اسلامی معاشرہ کی عکاسی کرتا ہے۔
اس موقع پر ایاز محمود لغاری ضلعی چیئرمین بیت المال نے کہا کہ سود سے پاک اسلامی بنکاری کے حوالے سے بنک اسلامی کا کردار قابل تعریف ہے جس کی وجہ سے معاشرہ میں معاشی حوالے سے ایک مضبوط بنکاری اور مثبت کردار دیکھنے کو ملا ہے۔
جس سے سود جیسی لعنت سے بھی چھٹکارا حاصل ہوا ہے۔ چیمبر آف کامرس کے ممبر عبدالوحید بھٹی نے اس موقع پر کہاکہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اسلامی بنک سود سے پاک لین دین کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ آج اس تقریب میں شریک ہیں۔
تقریب کے اختتام پر قاری ظفر اقبال ممبرامن کمیٹی نے دعا کرائی جنہیں بنک کی جانب سے شیلڈ اور گلدستہ پیش کیاگیا۔
کسٹمر ڈے کے موقع پر بنک میں آنے والے مہمانوں میں سابق ایم پی اے محمود الحسن چیمہ،ضلعی چیئرمین بیت المال پنجاب رحیم یارخان ایاز محمودخان لغاری،صدر نیشنل پریس کلب رحیم یارخان فیاض محمود خان، فنانس سیکرٹری محمد فیصل، ممبر زچیمبر آف کامرس شاہد کانگ ،عبدالوحید بھٹی، قاری ظفراقبال ، خالد نائچ لینڈ لارڈ ،ارشد گجر، گلزاراحمد ڈھلوں،آفیسر ضلع کونسل رئیس منور الٰہی ،قاضی عثمان ودیگر شریک تھے۔