پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری عمار اقبال نے پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا،
رحیم یارخان:نیشنل پریس کلب رحیم یارخان کے نومنتخب صدر فیاض محمود خان،جنرل سیکرٹری حافظ امجد رسول،سینئر نائب صدر بشیر احمد چوہدری،فنانس سیکرٹری میاں فیصل اور انفارمیشن سیکرٹری احمد اشفاق سمیت گورننگ باڈی اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اعزاز میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری عمار اقبال نے اقبال ہاؤس اقبال آباد میں پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا،
ظہرانے میں نائب صدر شاہد جاوید چوہدری،جوائنٹ سیکرٹری ندیم عباس وڑائچ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری محمد نعیم،ایگزیکٹو باڈی کے ممبران میں عتیق خان ،محمد ظفر خلجی،میاں محمد بابر،اللہ نواز گوپانگ سمیت ممبران چوہدری حذیفہ،مشتاق احمد بھٹی،ڈاکٹر پرویز،اشرف بھٹی اور مہمانان گرامی میں محمد اختر ڈوگر،لیاقت سندھو منیر احمد نے بھی شرکت کی۔
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برداری نے ہمیشہ ملک کامثبت تشخص اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا،
نیشنل پریس کلب رحیم یارخان کی نومنتخب کابینہ عوام اور صحافی برداری کی بہتری کے لئے عوامی مسائل اجاگر کرنے پر توجہ دے،
صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں ،نیشنل پریس کلب کی کابینہ عوام کی آواز بن کر عوام اور ضلعی حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرےاور عوامی مسائل کو اجا گر کرنے کے ساتھ عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا کلیدی کردار نبھائے،
حلقہ این اے 171 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عمار اقبال نے کہا کہ انشاء اللہ حلقہ این اے 171 سے پاکستان پیپلز پارٹی کا امیدوار مخدوم طاہر رشید الدین حلقہ سے دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوگا،
حلقہ کی عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑی ہے،اس بار مخالفین کو منہ کی کھانی پڑیگی،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور اقبال ہاؤس اقبال آباد نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کے فیصلوں کا احترام کیا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ اقبال ہاؤس اور جمالدین والی کا چولی دامن کا ساتھ ہے جو ہمیشہ قائم رہیگا،اس موقع پر چوہدری عمر جاوید،زید بن جاوید،محمد لقمان مالی و دیگر بھی موجود تھے۔