پیکا ترمیمی ایکٹ آزادی صحافت پر حملہ ہے,نصرللہ خان ناصر
بہاول پو:امیر جماعت اسلامی ضلع بہاول پور نصرللہ خان ناصرنے کہا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ آزادی صحافت پر حملہ ہے،پیکا ترمیمی ایکٹ آزاد صحافت پر پابندی کی شروعات ہے یہ ڈیجیٹل میڈیا تک محدود نہیں رہیگا،پیکا ایکٹ ترامیمی بل آزادی صحافت پرقدغن لگانے آزاد اور جمہوری سوچ دفنانے کی کوشش ہے۔
انہو ں نے کہاکہ پیکا ترمیمی ایکٹ آزاد صحافت پر پابندی کی شروعات ہے یہ ڈیجیٹل میڈیا تک محدود نہیں رہیگا۔ اسے اصل میں پرنٹ اور الیکٹرونک کو دبانے کیلئے استعمال کیا جا ئے گا۔
دنیا آزادی اظہار رائے کی جانب گامزن ہے لیکن یہاں آزادی رائے کو چھینا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی، جمہوریت کی آزادی میں صحافت کا ایک کردار ہے جب تک آزادی اظہار رائے نہیں ہو گی تو نہ صرف میڈیا بلکہ پارلیمنٹ اور عدلیہ کی آزادی بھی سلب ہو جائے گی۔