اداروں کی جانب سے جاری ہونے و الے کارڈز کو معمولی مت سمجھیں

اداروں کی جانب سے جاری ہونے و الے کارڈز کو معمولی مت سمجھیں یہ آپ کی پہچان ہوتے ہیں

ہر شخص اپنے ادارے، اپنے علاقے اور اپنی تنظیم کا سفیر ہوتا ہے لہذا اپنے عمل سے ثابت کرنا ہوگا

کہ آپ اس کارڈ کے اہل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار شاہین پریس کلب اقبال آباد کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب تقسیم ممبر شپ کارڈ کے مہمان

خصوصی نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ رحیم یارخان کے صدر فیاض محمود خان نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدر نیشنل پریس کلب رحیم یارخان فیاض محمود تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پریس کلب صحافیوں کا گھر ہوتا ہے جہاں پر تمام اداروں کے نمائندگان اپنے اپنے تجربات شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ دن بھر مصروفیات کی تھکان اتارنے کے لیے اکھٹے ہوتے ہیں۔ گپ شپ کے ساتھ واقعات کو بھی ڈسکس کرتے ہیں ۔

پریس کلب کا ہر ممبر کسی نہ کسی ادارے سے منسلک ہوتا ہے تاہم پریس کلب میں اسکی ممبرشپ اسکے لیے اعزاز کی بات سمجھی جاتی ہے۔

کلب کی ممبرشپ کا کارڈ نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آپ لوگ اپنے اپنے اداروں اور علاقوں سمیت

کلب کے بھی سفیر مقررکیے جاتے ہیں جن سے آپ کی پہچان قائم رہتی ہے۔ آپ کو ہر جگہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

تقریب کے بعد عہدیداران کا صدر نیشنل پریس کلب فیاض محمود کے ہمراہ گروپ فوٹو

تین تین سفارتی عہدے اور انکے معیار کو قائم رکھنے کے لیے ہر ممبر کو چاہیے کہ وہ نیک نامی پر کبھی داغ نہ لگنے دے اور اپنے وقار کو کہیں مجروح نہ ہونے دے۔

اس موقع پر شاہین پریس کلب اقبال آباد کے تمام عہدیداران و ممبران نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اداروں کی

عزت و احترام اور اسکے وقار کو ٹھیس پہنچانے والے عوامل کی بھرپور مذمت کریں گے اور اپنے اداروں

سمیت کلب کے وقار میں اضافہ کریں گے۔

تقریب کے مہمان خصوصی نیشنل پریس کلب کے صدر فیاض محمود خان نے عہدیداروں میں ممبرشپ کارڈ

تقسیم کیے اور انہیں مبارکباد دی۔

عہدیدار شاہین پریس کلب

چیئرمین ڈاکٹر سلیم خان ، صدر صہیب منظور ، نائب صدر جام خالد محمود، جنرل سیکرٹری عدنان خان گوپانگ، انفارمیشن سیکرٹری جام محمد شاہد ، سوشل میڈیا سیکرٹری میاں ابرار احمد، ممبران مجلس عاملہ فصیح اللہ اور حافظ محمد عارف شامل تھے۔ چیئرمین مجلس عاملہ میاں شوکت رحمان، سرپرست اعلیٰ سیٹھ عبدالقیوم، فنانس سیکرٹری جام منظور احمد اور سینئر نائب صدر امیر فیصل علی خان ذاتی مصروفیات کے باعث تقریب میں شامل نہ ہوسکے جبکہ نیشنل پریس کلب رحیم یارخان کے انفارمیشن سیکرٹری محمد اظہر حسین چوہدری نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button