ڈیڑھ ملین فالورز مکمل کرنے والے ٹک ٹاکرز سے خصوصی ملاقات
رحیم یارخان(محمد اظہر) نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ رحیم یارخان کے صدر اور انفارمیشن سیکرٹری کی ڈیڑھ ملین فالورز مکمل کرنے والے ٹک ٹاکرز سے خصوصی ملاقات، مبارکباد دی، کیک کاٹا۔

نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ رحیم یارخان کے صدر فیاض محمود خان اور انفارمیشن سیکرٹری اظہر حسین نے گزشتہ دنوں مومبارک روڈ پیر شہیداں میں ٹک ٹاک پر ڈیڑھ ملین فالورزمکمل ہونے پر ایچ ڈی گولڈ آر وائی اور الخیر ٹیم کے ٹک ٹاکرز مسٹر برینڈ ،منظور جانی ، راشد اعوان سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اس موقع پر ٹک ٹاکرز کی جانب سے کیک کاٹنے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا تھا ۔
صدر نیشنل پریس کلب فیاض محمود خان نے ٹک ٹاکرز کے ہمراہ کیک کاٹا اور انکی خوشیوں میں شریک ہوتے ہوئے انہیں مزید محنت کرنے اور ساتھیوں کو پروموٹ کرنے کی تلقین کی۔
انہوں نے کہاکہ ٹیم ورک سے ہی کامیابی ممکن ہے ۔ تمام ٹک ٹاکرز کو چاہیے کہ وہ مل جل کر صحت مندانہ سرگرمیوں پر مشتمل ٹک ٹاکر کو فروغ دیں اور اپنے دیگر ساتھیوں کو بھی ساتھ لیکر چلیں تاکہ تمام لوگ بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بہترین انکم حاصل کرسکیں۔
اس موقع پر ماماجنگی، پروڈیوسر حفیظ خان ،معروف سرائیکی ڈرامہ کھوٹے سکے کے اداکار شیدا ربڑی اور دیگر بھی شریک تھے۔ دریں اثنا ٹک ٹاکرز نے کیک کاٹنے کے بعد تقریب میں شریک تمام دوست احباب کے لیے عشائیے کا اہتمام بھی کیا۔




