ناصر ویلفیئر فائونڈیشن افتتاحی تقریب،نیشنل پریس کلب کی خصوصی شرکت
ناصر ویلفیئر فائونڈیشن افتتاحی تقریب،نیشنل پریس کلب کی خصوصی شرکت
ناصر ویلفیئر فاؤنڈیشن ایک فلاحی تنظیم ہے جو خالصتاً انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت قائم کی گئی ہے۔ اس فاؤنڈیشن کا مقصد کسی بھی مذہب، رنگ، نسل یا قومیت سے بالاتر ہو کر تمام ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہے

بالخصوص وہ افراد جو زندگی کے کٹھن حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ فاؤنڈیشن بیواؤں، یتیموں، ناداروں، بیماروں اور ایسے تمام افراد کی مدد کے لیے کام کرتی ہے جو مالی یا معاشرتی طور پر کمزور ہیں۔ ناصر ویلفیئر فاؤنڈیشن کا ایمان ہے کہ انسانیت سے بڑھ کر کوئی رشتہ نہیں، اور ہر وہ شخص جو تکلیف میں ہے، ہماری توجہ اور مدد کا حقدار ہے۔

یہ ادارہ نہ صرف مالی امداد فراہم کرتا ہے بلکہ روزمرہ کی بنیادی ضروریات، راشن، لباس، ادویات اور تعلیمی امداد کے شعبوں میں بھی خدمات انجام دیتا ہے۔
تعارف
ناصر ویلفیئر فاؤنڈیشن کا نصب العین ہے کہ معاشرے میں ایک ایسا نظام قائم کیا جائے جہاں ہر انسان کو برابر کا حق حاصل ہو، اور کوئی بھی شخص بھوک، بیماری یا محرومی کا شکار نہ ہو۔ آخر میں، یہ کہنا بجا ہوگا کہ ناصر ویلفیئر فاؤنڈیشن انسانیت کے لیے ایک روشن چراغ ہے جو اندھیروں میں امید کی روشنی بانٹ رہا ہے۔ ہم سب کا فرض ہے کہ اس عظیم مشن کا حصہ بنیں اور خدمتِ خلق کے اس سفر میں اپنا کردار ادا کریں۔
https://www.facebook.com/share/v/1GKem4Tau6/
شرکاء
تقریب میں چیئرمین شارون ناصر، ڈائریکٹر عثمان علی قادری، پراجیکٹ ڈائریکٹر رومان شہزاد، صدر وقاص بھٹی، نائب صدر توثیق پطرس، جنرل سیکرٹری سلومی یعقوب، فنانس منیجر نوشین حبیب، مرکزی صدر اسحاق مسیح، سیکیورٹی انچارج چاند پرویز، انفارمیشن سیکیورٹی آصف مسیح، میڈیا کوآرڈینیٹر سی ایچ اظہر حسین شریک تھے۔
اختتام
تقریب کے اختتام پر مہمان اعزاز زین العابدین بھٹی ایڈووکیٹ اور صدر نیشنل پریس کلب فیاض محمود خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ناصر ویلفیئر فائونڈیشن کی ٹیم انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے اور وہ ان کی کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں جبکہ ٹیم ممبران کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔




