نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر حملہ،صحافیوں کے خلاف سازش ہے

رحیم یارخان :نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے دھاوے اور حرمت پامال کرنے کے خلاف رحیم یارخان نیشنل پریس کلب اور بہاولپور یونین آف جرنلسٹس نے پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس احتجاج کی قیادت رحیم یارخان میں سینئر صحافی فیاض محمود اور بہاولپور میں اے مجید گل،صدرامین عباسی اور جنرل سیکرٹری راشد عزیز ہاشمی نے کی۔
مظاہرین نے پولیس گردی کے خلاف نعرے بازی کی اور واقعے کو آزادی صحافت پر براہِ راست حملہ قرار دیا۔

مقررین نے کہا کہ پریس کلب صحافیوں کے اجتماع اور ان کی آواز کی علامت ہیں، ان پر حملہ دراصل پورے ملک کے صحافیوں کے خلاف سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات نہ صرف صحافتی اقدار کو مجروح کرتے ہیں بلکہ ملک میں جمہوری روایات کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی ہیں۔

صحافی رہنماوں نے اپنے خطاب میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسی حرکت کرنے کی جرات نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ رحیم یارخان اور بہاولپور کے صحافی اپنے اسلام آباد کے ساتھیوں کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں اور اگر مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

مقررین نے واضح کیا کہ آزادی اظہار اور صحافیوں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button