نمائندہ سماء نیوز، ایمرا صادق آباد کے صدر آصف حسین اعوان کی ناگہانی وفات

نمائندہ سماء نیوز، ایمرا صادق آباد کے صدر آصف حسین اعوان کی ناگہانی وفات

صدر نیشنل پریس کلب (رجسٹرڈ) رحیم یار خان فیاض محمود خان اور جنرل سیکرٹری ندیم عباس وڑائچ نے

سینئر صحافی، نمائندہ سماء نیوز اور ایمرا صادق آباد کے صدر آصف حسین اعوان کی ناگہانی وفات پر دلی

افسوس، گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ آصف حسین

اعوان کی وفات صحافتی برادری کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے آصف حسین اعوان ایک نہایت باصلاحیت،

نڈر، اصول پسند اور بے باک صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ حق و سچ کی آواز بلند کی۔ وہ صحافت کو صرف

پیشہ نہیں بلکہ خدمت کا ذریعہ سمجھتے تھے ان کی تحریر میں جرات، سوال میں حق گوئی اور کردار میں

دیانتداری نمایاں تھی انہوں نے ہمیشہ نوآموز صحافیوں کی رہنمائی کی ان کے مسائل کو اجاگر کیا اور

صحافی برادری کے حقوق کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی۔مرحوم کی صحافتی خدمات، اخلاقی وقار اور

سماجی وابستگی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی شخصیت میں عاجزی، ملنساری، شائستگی اور

خلوص کا امتزاج تھا وہ صحافت کے ان درخشندہ ستاروں میں سے تھے جو اپنی روشنی سے دوسروں کو

راستہ دکھاتے ہیں۔صدراور جنرل سیکرٹری نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم آصف حسین اعوان

مرحوم کے اہلِ خانہ، دوستوں، ساتھی صحافیوں اور ان سے محبت کرنے والوں کے غم میں برابر کے شریک

ہیں۔

آصف حسین اعوان (مرحوم)

دعا

ہم اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کی

لغزشوں کو معاف کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button