تعلیم وتربیت ہی طالب علموں کے لیے سرمایہ حیات ہے,پروفیسرمحمدسلیم لغاری

رحیم یارخان:پرنسپل شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال پروفیسرڈاکٹرمحمدسلیم لغاری نے کہاہے کہ تعلیم وتربیت ہی طالب علموں کے لیے سرمایہ حیات ہے میڈلزاورڈسٹنکشن پانے والے طلباء وطالبات کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتاہوں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے ذریعے منعقدہ امتحان 2021ء میں پوزیشنزحاصل کرنے والے شیخ زیدمیڈیکل کالج کے انڈرگریجویٹس طلباء وطالبات اورفیکلٹی میں میڈلزاورسرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پروفیسرڈاکٹرمحمدسلیم لغاری نے کہاکہ شیخ زید میڈیکل کالج کے سال اوّل تاچہارم2021 ء میں 42 طلباء وطالبات نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے تحت منعقدہ امتحانات میں مختلف ڈسپلنزمیں میڈلزوپوزیشنیں حاصل کی ہیںانہیں مبارک بادپیش کرتاہوں
انہوں نے کہاکہ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے والدین کوباقاعدہ مبارک بادکے لیٹربھجوائے جائیں گے تاکہ والدین اپنے بچوں کی کارکردگی پرخوشی کااظہارکریں۔

ایم ایس ڈاکٹرآغاتوحیداحمدنے کہاکہ آج کادن بڑی اہمیت کاحامل ہے کہ طلباء طالبات کوان کی محنت کاصلہ مل رہاہے محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی کامیابی کے حصول کے لیے محنت شرط ہے

اس موقع پرصدرڈسٹرکٹ پریس کلب جاویداقبال چوہدری، جنرل سیکرٹری بلال حبیب نے میڈیکل کالج کے طلباء وطالبات کی سالانہ کارکردگی پراپنی گہری خوشی اوراطمینان کااظہارکیا

انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کومیڈلزپہنائے اوران کومبارک باددی۔ اس موقع پرمیڈیافوکل پرسن پروفیسرڈاکٹرعلی برہان مصطفیٰ، پروفیسرڈاکٹرمحمدفہیم اعوان، پروفیسرڈاکٹرشمع اقبال، ڈاکٹراویس حمید، پروفیسرڈاکٹرمعظم علی عاطف، پروفیسرڈاکٹرمحمدطارق، پروفیسرڈاکٹرشیخ خرم سلام سہگل، اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرعروج ظفر، ڈی ایم ایس جنرل ڈاکٹرراناالیاس احمدسمیت شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال کے فیکلٹی، ڈاکٹرزاورطلباء وطالبات کی کثیرتعداد موجودتھی۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button