رحیم یارخان :الیکشن کمیٹی کے لیے چیئرمین ممبرڈسٹرکٹ پریس کلب میاں سہیل نامزد

رحیم یارخان:ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ)رحیم یارخان کااجلاس زیرصدارت صدرجاویداقبال چوہدری منعقدہوا، اجلاس کاآغازتلاوت قرآن پاک اوردرودشریف سے ہوا،
اجلاس میں سینئرنائب صدرفاروق احمدسندھو، نائب صدرراناوسیم ممتاز، جنرل سیکرٹری بلال حبیب، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری محمدحفیظ، سیکرٹری فنانس سیکرٹری میاں انوارالحق، سیکرٹری انفارمیشن محمدسلیم چشتی، ایگزیکٹوممبران میں ظہیرانورملک، محمداقبال، محمدعامربھٹی، میاں محمدشوکت، ارسلان شوکت مہاندرہ اورحسین احمدموجودتھے۔

اجلاس میں 2022-23ء کے الیکشن کے لیے الیکشن کمیٹی اورالیکشن ایپلیٹ ٹربیونل کاقیام عمل میں لایاگیا

جس میں الیکشن کمیٹی کے لیے چیئرمین ممبرڈسٹرکٹ پریس کلب میاں سہیل نسیم اورممبران میں طاہرمحمودجتالہ اورسلیم چشتی کونامزدکیاگیاجبکہ الیکشن ایپیلیٹ ٹربیونل کے لیے طارق محمودچیئرمین اوربلال حبیب اورخورشیداحمدممبرنامزدکیاگیا

اس کے علاوہ دوممبران جنہوں نے سالانہ فیس جمع نہیں کروائی ان کوکابینہ کے فیصلے کے مطابق دوروزکے اندرغیرذمہ داری کامظاہرہ کرنے اورفنانس سیکرٹری جانب سے بارہامرتبہ نوٹسزجاری کرنے کے باوجودفیس جمع نہ کرانے پر2ہزاروپے فائن کے ساتھ دوروزکے اندراندرفیس جمع کرانے کی تنبیہ کی گئی

اگردوروزکے اندرفیس نہ جمع کرائی گئی توفیس نادہندہ ووٹ کاسٹ کرنے کے حق سے محروم ہوں گے

اس موقع پرصدرپریس کلب جاویداقبال چوہدری نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے لیے سال 2022ء کوایک خوش آئنداورکلب کی تعمیرترقی اورممبران کی فلاح وبہبودکاسال قراردیا

انہوں نے آخرمیں کابینہ کے تمام ممبران کاشکریہ اداکیاجنہوں نے پوراسال ڈسٹرکٹ پریس کلب کے وسیع ترمفادات کے لیے اتفاق رائے سے آئین کے مطابق فیصلے کیے

انہوں نے کہاکہ امیدہے کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے الیکشن کے بعدمنتخب کابینہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے وقارکی بہتری اورممبران کے عزت وقارمیں مزیداضافہ کرے گی ممبران کی فلاح وبہبودکے لیے بہترفیصلے کریں گے

ڈسٹرکٹ پریس کلب ایک آئینی ادارہ ہے جس کے آئین کااحترام ہرممبرپرفرض ہے آنے والی کابینہ آئین کے مطابق فیصلے کریں گے تویقیناادارے کاوقاربلندہوگا۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button