پریس کلب میں آتشزدگی وائس چانسلر سلیمان طاہر نے پریس کلب کا دورہ کیا

رحیم یار خان: ڈسٹرکٹ پریس کلب میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے رحیم یار خان پریس کلب کا دورہ کیا۔ رجسٹرار ڈاکٹر محمد صغیراور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کلب آمد پر صدر پریس کلب جاوید اقبال چوہدری ، جنرل سیکرٹری بلال حبیب اور سینئر صحافیوں نے ان کا استقبال کیا۔

اس دوران انہوں نے آگ سے متاثرہ کمروں کا جائزہ لیا اور نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔ صدر پریس کلب نے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث جس سے دو کمرے بری طرح متاثر ہوئے ۔

انہوں نے کہا خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا البتہ کافی قیمتی ریکارڈ جل گیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر کا کہنا تھا کہ معاشرتی ترقی صحافی کمیونٹی کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

وہ قوم کے کل کیلئے اپنا آج قربان کرتےہیں، صحافی برادری معاشرے کی فلاح کیلئے کام کرتی ہے اور یہ کمیونٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ مشکل وقت میں صحافی کمیونٹی کا بھی خیال رکھے۔

انہوں نے کہا ایک بہتر معاشرے کی تشکیل میں تمام کمیونٹیز کو باہمی تعاون کے رہنما اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔

اس حوالے سے خواجہ فرید یونیورسٹی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے صدر پریس کلب چوہدری جاوید اقبال کی جانب سے پریس کلب اور صحافیوں کی بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو بھی سراہا۔ اس دوران صدر پریس کلب ،جنرل سیکرٹری اور دیگر صحافیوں نے گزشتہ دنوں یونیورسٹی میں زیر تعمیر عمارت گرنے کے افسوسناک حادثے پر افسردگی کا اظہار کیا۔

صحافیوں نے جامعہ کی جانب سے اس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق بھی استفسار کیا جس پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے کہا کہ اس حوالے سے انکوائری کمیٹی اپنا کام کر رہی ہے،

اس حوالے سے کسی غفلت کو نظر انداز کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوا انہوں نے کہا رپورٹ آنے اور زمہ داران کا تعین ہوتے ہی ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا مذکورہ عمارت کے گرنے پر ہمارے دل افسردہ ہیں کیونکہ اس سے یونیورسٹی کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہو رہا تھا تاہم اس بات پر اللہ تعالیٰ کے حضور شکر گزار ہیں کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا نہ ہی کسی کو خراش آئی۔

اس موقع پر زین العابدین ارشد، جوائنٹ سیکرٹری چودھری حفیظ، وسیم امیر، صدیق بلوچ، عامربھٹی، محمدابراہیم، امتیازپہوڑ، ممتازشاہ، شان علی ، ثاقب سندھو ودیگرموجودتھے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button