پریس کلب(رجسٹرڈ)میں شارٹ سرکٹ کے باعث خوفناک آتشزدگی

رحیم یارخان:ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ)میں شارٹ سرکٹ کے باعث خوفناک آتشزدگی، صدروجنرل آفس میں پڑاہوافرنیچر، ائیرکنڈیشنز، کمپیوٹرز، کیمرے، قیمتی دستاویزات، پنکھے ودیگرپڑاہوالاکھوں روپے مالیت کاسامان جل کرخاکسترہوگیا، پیوستہ شب تقریب رات نوبجے شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے دوکمرے مکمل تباہ ہوگئے،

کانفرنس روم اور بلڈنگ کوجزوی نقصان پہنچا، ریسکیو1122نے بروقت موقع پرپہنچ کرآگ پرقابوپایا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیل کے مطابق پیوستہ شب تقریبارات نوکے بجے قریب ڈسٹرکٹ پریس کلب میں شارٹ سرکٹ کے باعث صدرجاویداقبال چوہدری کے دفترمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے ساتھ والے کمرے کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیاکمروں میں موجودفرنیچر، کمپیوٹرز،تمام اے سی، پنکھے، وال پیلنگ، ریکارڈودیگرسامان جل کرخاکسترہوگیا
حادثے کی صورت میں فوری طورپرریسکیو1122کی دوفائربرگیڈموقع پرپہنچ گئیں اورفائرفائٹرنے طویل جدوجہداوربھرپورکوششوں کے بعدآگ پرقابوپایاآگ کی شدت اورگہرے سیاہ دھوئیں کے باعث آگ بجھانے والی ٹیم کوشدیددشواری کاسامناکرناپڑاریسکیوکی جانب سے پانی کے ساتھ ساتھ آگ بجھانے والے کیمیکل کابھی استعمال کیاگیا،

ڈسٹرکٹ پریس کلب میں آتشزدگی کی خبرسنتے ہی صدرجاویداقبال چوہدری، جنرل سیکرٹری بلال حبیب، فنانس سیکرٹری انوارالحق، سیکرٹری انفارمیشن محمدسلیم چشتی ودیگرکابینہ کے عہدیداران اورممبران پریس کلب کی ایک کثیرتعدادموقع پرپہنچ گئی

اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنرسیدموسیٰ رضاکی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)راناریاست، ڈی پی اوکیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء کی ہدایت پرڈی ایس پی سٹی محمداسلم خان، ایس ایچ اوتھانہ سٹی اے ڈویژن محمدفرحان، ڈسٹرکٹ آفیسرریسکیو1122ڈاکٹرعبدالستاربابر، پاکستان نظریاتی پارٹی کے ڈویژنل صدرعمرفاروق پاشا، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء محمودالحسن، کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے صدرچوہدری الیاس احمدوڑائچ ودیگرسیاسی، سماجی وکاروباری رہنماؤں نے بھی موقع پرپہنچ کرصدرجاویداقبال چوہدری اورممبران پریس کلب کے ساتھ بڑے مالی نقصان پراظہارافسوس کیا

جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال، چوہدری افتخاروڑائچ، عثمان احمدوڑائچ، جماعت اسلامی کے ضلعی امیرڈاکٹرانوارالحق، سیدسجادشاہ، صدرڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن چوہدری بشارت علی ہندل، جنرل سیکرٹری ملک اعجازاحمدبوہڑ، چوہدری بوٹاطاہر، جے یو پی کے ڈویژنل صدرچوہدری ریاض احمدنوری سمیت متعددنامورشخصیات نے بھی ڈسٹرکٹ پریس میں ہونے والی آتشزدگی کے بعدپریس کلب پہنچ کرجگہ کامعائنہ کیااورصحافی برادری کے ساتھ اظہارافسوس کیا

آتشزدگی کے باعث ہونے والے مالی نقصان پررکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے صدرجاویداقبال چوہدری کوہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی

انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب میرادوسراگھرہے آتشزدگی سے ہونے والے نقصان پرہرممکن تعاون کروں گاجس پرصدرجاویداقبال چوہدری نے تمام سیاسی سماجی کاروباری رہنماؤں اظہاریکجہتی اورتعاون کی یقین دہانی پرشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کی تعمیروترقی ہماراایجنڈاہے قدرتی حادثے کی صورت میں ہونے والے نقصان پرموجودہ کابینہ اپنابھرپورکرداراداکرے گی۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button