ڈاکٹرطاہر القادری کی پریس کلب میں 70ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب

رحیم یارخان: تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلی خرم نواز گنڈاپور نے کہاہے کہ تحریک منہاج القرآن کو دینی اوردنیاوی تعلیم کے ادارے قائم کے لیے بورڈ جو کہ پوری دنیا میں ادارے قائم کا مجاز ہوگا

جس کے لیے 13مارچ کو پورے ملک سے علماء کرام اوراداروں کے سربراہوں کو اکٹھا کیا جائیگا جس کا باقاعدہ افتتاح سرپرست اعلی ڈاکٹرطاہرالقادری کریں گے۔

ڈاکٹرطاہر القادری کی ڈسٹرکٹ پریس کلب میں 70ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کے بعد ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرسس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت دنیا کے سو ممالک میں ڈاکٹرطاہرالقادری کی سالگرہ کے کیک کاٹے جارہے ہیں انہوں نے تحریک منہاج القرآن اصل جمہوریت کی قائل ہے جس میں بادشاہت کا عنصر شامل نہ موروثی اوراقرباء پروی کی سیاست کے ہم قائل نہیں ہیں ,

صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ مظہرمحمودعلوی نے کہاکہ یوتھ لیگ نوجوانوں کے کردار اوراخلاق کے ساتھ ساتھ زندگیوں میں انقلاب برپا کرنے کے لیے جدوجہد کررہی ہے

اسی طرح نائب ناظم اعلی تحریک سردارشاکر خان مزاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی فیملی دنیامیں واحد فیملی ہے جس کے 14میں سے 9افراد پی ایچ ڈی ڈاکٹرز ہیں اوران میں سے کوئی بھی حکومت کا ملازم نہیں

اللہ کے دین کے نوکر ہیں اس موقع پر زاہد محمود ، محمد علی قادری، طالب چوہدری،محمد جاوید اقبال،سعد اللہ چوہدری، خالد اقبال،میاں مسعود، چوہدری محمدفاروق،محمدوحید، محمود،غلام محی الدین ودیگر موجودتھے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button