موجودہ حکومت صحافیوں کی فلاح بہبودکے لیے کام کرے گی,مائزہ حمیدگجر

رحیم یارخان:پاکستان مسلم لیگ(ن)کی سابق ممبرقومی اسمبلی مائزہ حمیدگجر نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کی موجودہ کابینہ عوام کے مسائل اجاگرکرکے ان کی آوازاعلیٰ ایوانوں تک پہچارہی ہے


جاویداقبال چوہدری اوربلال حبیب منجھے ہوئے صحافی ہیں جوڈسٹرکٹ پریس کلب کے ممبرزکی فلاح وبہبودکے لیے تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلارہے ہیں۔

مائزہ حمید نے کہا کہ موجودہ حکومت صحافیوں کی فلاح بہبودکے لیے کام کرے گی اوران کے مسائل ختم کرے گی، صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے مائزہ حمیدگجرنے کہاکہ کہ شریف خاندان وفاق اور اتفاق کااستعارہ ہے،

نوازشریف اور شہبازشریف پاکستانیت کے علمبردار ہیں مرکزمیں وزیراعظم میاں شہبازشریف اورپنجاب میں میاں حمزہ شہباز نے عوامی خدمت کی نئی مثال رقم کررہے ہیں اورمیاں نوازشریف کے ویژن کی تکمیل میاں شہبازشریف کامشن ہے مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے ہاتھوں میں پاکستان کی باگ ڈورآنے سے قائداعظم ؒ کے خوابوں کی تعبیر اور قومی ایجنڈا کی تکمیل یقینی ہے،

پاکستان کامستقبل روشن ہے شریف خاندان میں دراڑ کی امیدلگانے والے آئندہ بھی نامرادہوں گے

پاکستان 23 کروڑ عوام کا ملک ہے جس کے مفادات سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔اس موقع پرفنانس سیکرٹری میاں انوارالحق ودیگرموجودتھے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button