الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (®EMRA) جنرل کونسل کا اجلاس

رحیم یارخان : الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (®EMRA) جنرل کونسل کا اجلاس ایمرا آفس عباسیہ ٹاؤن میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت،

صدر الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن فاروق ریاض گجر نے کی اجلاس میں الیکٹرانک میڈیا ٹی وی چینل سے تعلق رکھنے والے نمائندوں، صدر ایمرا فاروق ریاض گجر، جنرل سیکرٹری مدثر یوسف، نور محمد سومرو ملک اسلم ظہیر ملک حیات خاور جاوید عباس چوہدری، اویس اسلم سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی جبکہ (ایمرا) تنظیم میں نئے شامل ہونے والے میڈیا نمائندگان، نذر عباس، میاں فیصل، غلام عباس،رئیس واجد، رئیس ماجد، محمد شعیب، جام نذر، اور ندیم وڑائچ کو ایمرا ممبران نے استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا اجلاس میں ایمرا ممبران کے مسائل پر باہمی مشاورت اور مختلف امور پر گفتگو کی گئی

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر ایمرا کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز کو بیشتر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے

جسکے حل کیلئے اور صحافیوں کے حقوق کیلئے جدو جہد جاری ہے، جس پر ایمرا ممبران نے تنظیم کے عہدے داروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا

اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام ممبران نے مستقبل میں پر عزم رہنے کا عیادہ کیا میڈیا نمائندگان کا کہنا تھا کہ انکا مقصد اور منزل ایک ہے صحافیوں نے ہر فورم پر عزم اور یکجاں ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم اجلاس کے اختتام پر تمام ممبران کے اعزاز عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button