طلباء وطالبات کی جانب سے 700سے زائدخاندانوں میں راشن کی فراہمی یقینی بنائی گئی

رحیم یارخان:وائس چانسلرخواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرسلیمان طاہرنے کہاہے کہ خواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی نے گورنرپنجاب میاں بلیغ الرحمٰن کی خصوصی ہدایات پرسیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کمیپ لگارکھے ہیں

راجن پوراورروجھان میں خواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کی جانب سے لگائے گئے کیمپس میں 700سے زائدخاندانوں میں راشن، ضرورت کی اشیاء سمیت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے

اس کے علاوہ یونیورسٹی میں بھی سیلاب زدگان کے لیے امدادی کیمپ لگارکھاہے جس میں یونیورسٹی کے طلباء وطالبات بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں
پریس کلب میں میٹ دی پریس سے اظہارخیال کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرسلیمان طاہرنے کہاکہ موجودہ سیلاب سے ملک بھرمیں ہونے والی تباہ کاریاں قومی سانحہ ہے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی اورمتاثرین کی ضروریات کاخیال رکھناہم پرفرض ہے
اس سلسلہ میں خواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کے ساتھ ساتھ متاثرین کی ضروریات پوری کررہی ہے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طالب علموں کوسوفیصدٹیوشن فیس معاف کرنے فیصلہ کیاگیاہے

ایسے تمام طالب علموں کی فیس مکمل معاف ہوگی، انہوں نے کہاکہ رحیم یارخان میں مقیم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے تمام طالب علم خواہ کسی بھی ادارے میں زیرتعلیم ہوں انہیں خواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں مفت رہائش فراہم کی جائےگی

راجن پورکے متاثرہ علاقوں میں سکل ڈویلپمنٹ سنٹرقائم کیاجائے گاتاکہ لوگوں کودوبارہ اپنے پاؤں کاکھڑاکیاجاسکے،

انہوں نے کہاکہ متاثرہ علاقوں کے 16سے45سال کے عمرکے لوگوں کومفت شارٹ کورسزکروائے جائیں گے سیلاب زدگان کی مکمل بحالی تک ریلیف کیمپ قائم رہے گااورراجن پورکے کالجزکوخواجہ فریدیونیورسٹی سے مفت الحاق کی سہولت فراہم کی جائے گی،

وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرسلیمان طاہرنے کہاکہ خواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی میں زیرتعلیم پانچ ہزارطالب علم مکمل سکالرشپس پرتعلیم حاصل کررہے ہیں

 اس کے علاوہ یونیورسٹی گزشتہ تین سالوں میں ایک ارب روپے کے سکالرشپس فراہم کرچکی ہے جوکہ یونیورسٹی ہذاکی تعلیم دوستی کامنہ بولتاعملی ثبوت ہے

اس موقع پرصدرڈسٹرکٹ پریس کلب جاویداقبال چوہدری، جنرل سیکرٹری بلال حبیب نے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرسلیمان طاہرکوپریس کلب آمدپرخوش آمدیدکہااوران کی یونیورسٹی ہذاکے لیے مثالی خدمات کوسراہا،

صدرجاویداقبال چوہدری، جنرل سیکرٹری بلال حبیب نے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرسلیمان طاہر کی سربراہی میں یونیورسٹی کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کے لیے لگائے گئے

ریلیف کیمپس اورمتاثرہ خاندانوں کی امدادپرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس نیک عمل کوسراہا، اس موقع پرممبران ڈسٹرکٹ پریس کلب کی کثیرتعدادموجودتھی۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button