خواتین کے تحفظ اورآگاہی سے متعلق سائیلنٹ واک کا اہتمام کیا گیا

رحیم یار خان:سماج ڈویلپمنٹ فاونڈیشن اور ٹی ڈی ای اے کے زیر اہتمام ورکرزخواتین کے تحفظ اورآگاہی سے متعلق جاری پراجیکٹ کے تحت ایک سائیلنٹ واک کا اہتمام کیا گیا

جس  کی قیادت سیاسی و سماجی خواتین  خالدہ مغل ،صائمہ گیلانی تسلیم اختر  نے کی اور ویمن ورکرز الائنس کی ممبران نے شرکت کی۔

واک کی شرکاء خواتین نےکام کرنے والی جگہوں اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا –
ورکرز خواتین نے حکومتی اداروں اور دیگر ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ خواتین ورکرز کو گورنمنٹ کی طرف سے طے کردہ  کم ازکم معاوضہ جات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے،
کام کرنے والی جگہوں پرخواتین کےعلیحدہ واش روم کا قیام  یقینی بنایا جائے کام کرنے والی جگہوں پرانسداد جنسی ہراسگی کمیٹی قائم کی جائے تاکہ خواتین ایک محفوظ ماحول میں کام کر  سکیں

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button