آئین ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان

آرٹیکل 10:

گورننگ باڈی کے اختیارات

مجلس عاملہ

شق 1: کلب سے متعلق تمام انتظامی اختیارات اور فیصلوں کا اختیار گورننگ باڈی کے پاس ہو گا جو آئین کے تحت اپنے اختیارات استعمال کرے گی اور  آئین کے مطابق کلب کے مقاصد اور مفادات کو فروغ دے گی اور اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے کی اہل ہو گی۔

شق 2: آئین کے تابع گورننگ باڈی کو درج ذیل اختیارات حاصل ہوں گے

a)    کلب کے فنڈز کا انتظام کرنا اور آئین میں بیان کردہ طریقے اور مقاصد کے لیے رقم جمع کرنا، وصول کرنا اور تقسیم کرنا اور اس سلسلے میں طریقہ کار طے کرنا

b)     کلب کے لئے جائیداد حاصل کرنا، عمارتیں بنانا، کلب کو آراستہ کرنا اور فنڈز اکٹھا کرنا؛

c)     کلب کے فائدے کے لیے جائیداد کو کرایہ/لیز پر دینا   اور اس سلسلے میں مناسب اقدامات کرنا بشرطیکہ کلب سے تعلق رکھنے والی کسی بھی غیر منقولہ جائیداد یا مستقل تعمیر کے کرایے/لیز کے لیےگورننگ باڈی کی پیشگی منظوری ضروری ہو گی اور اس سلسلے میں کوئی بھی معاہدہ گورننگ باڈی کی میعاد سے تجاوز نہیں کرے گا۔

d)     کلب   کی طرف سے یا  کلب کے خلاف مقدمہ بازی /دعوی جات وغیرہ گورننگ باڈی کے ذریعے ہونگے جو کلب کے صدریا جنرل سیکرٹری کے نام پر ہونگے۔

e)     کلب کے فائدے کے لیے، عمارتوں کی تعمیر، ان کی دیکھ بھال یا کلب کے مفاد میں دیگر مقاصد کے لیے فریقین کے ساتھ معاہدہ جات کرنا؛

f)     کلب کی جانب سے مالی اور دیگر مفادات کے تحفظ کے لیے کسی کے خلاف مقدمہ دائر کرنا یا اس بابت اقدامات کرنا؛

g)     کلب کے کسی بھی ممبر یا آفس ہولڈر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنا جس پر کلب سے تعلق رکھنے والے فنڈز میں غبن یا غلط استعمال کا شبہ/الزام ہو یا جس نے جان بوجھ کر یا مجرمانہ غفلت سے کلب کو مالی نقصان دیا ہو۔

h)     کسی بھی بقایا رقم کو خراب قرضوں کے طور پر رائٹ آف کرنا جن کی واپسی کا امکان نہ ہو یا قانون کے مطابق نہ ہوں یا ان کی واپسی پراخراجات کا تخمینہ ان قرضہ جات سے زائد ہو؛

شق 3: گورننگ باڈی کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کلب کے روز مرہ   انتظامی امور  یا گورننگ باڈی کی طرف سے بنائی گئی مختلف کمیٹیوں  کے لیے ضمنی قوانین اور ضوابط وضع کرے،

بشرطیکہ ایسے ضمنی قوانین اور ضوابط کلب کے آئین سے متصادم نہ ہوں۔  ایسے ضابطے جب بھی بنائے جائیں گے انہیں کلب کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کیا جائے گا۔

شق 4: گورننگ باڈی کے پاس اسٹاف یا ہنر مند افراد کی تقرری یا خدمات حاصل کرنے کے اختیارات ہوں گے، جو کلب کےانتظامی امور کے لیے ضروری سمجھے جائیں اور ساتھ ہی ان کی خدمات اور معاوضوں کا تعین کرنے اور  ان کی خدمات کو ختم کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔

شق 5: گورننگ باڈی کو کلب کے مختلف مقاصد اور سرگرمیوں بشمول انڈور گیمز، لائبریری وغیرہ کے لیے وقتاً فوقتاً کمیٹیاں مقرر کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ کلب کے جنرل سیکریٹری  کمیٹیوں کے ساتھ تعاون کرینگے۔

شق 6: گورننگ باڈی مندرجہ بالا شق 5 کے تحت مقرر کردہ کسی بھی کمیٹی کے ممبران یا کسی دوسرے شخص کو مدعو کر سکتی ہے جسے وہ گورننگ باڈی کے اجلاس میں شرکت کے لیے کسی خاص مقصد کے لیے مدعو کرنا ضروری سمجھے۔

شق 7: گورننگ باڈی داخلہ فیس اور ممبرشپ فیس پر نظرثانی کر سکتی ہے اگر حالات اس نظرثانی کے لیے درکار ہوں، بشرطیکہ وہ ممبر جو نظرثانی شدہ شرح کے نافذ ہونے سے پہلے فیس جمع کروا  چکے ہوں وہ اضافہ شدہ داخلہ فیس ادا کرنے کے پابند نہیں ہوں گے۔

مذکورہ فیس میں کمی کی صورت میں متعلقہ ممبر رقم کی واپسی حاصل کرنے کا حقدار نہیں ہوگا۔

شق 8:  آئین کے تابع گورننگ باڈی وقتاً فوقتاً کلب کے اراکین اور ملازمین کے کاموں اور فرائض کا تعین کر سکتی ہے۔

شق 9: گورننگ باڈی کے پاس احاطہ کلب میں بلڈنگز یا دیگر کسی بھی اثاثہ کو کرائے پر دینے، اس مقصد کے لیے، ان کے کرایے کا تعین کرنے، شرائط اور لیز کا فیصلہ کرنے کے تمام اختیارات ہوں گے۔

تاہم کوئی بھی لیز یا کرایہ کا معاہدہ گورننگ باڈی کی منظوری کے بغیر قانونی نہیں ہوگا اور  کسی بھی معاہدے کی مدت گورننگ باڈی کی مدت سے زیادہ نہیں ہوگی۔

شق 10:مناسب نوٹس کے بعد گورننگ باڈی کو آئین کی دفعات کے مطابق کسی بھی رکن کی رکنیت معطل یا منسوخ کرنے کا حق حاصل ہوگا۔

شق 11:کسی بھی معاملے میں جس کے بارے میں آئین میں کوئی واضح شق موجود نہیں ہے، گورننگ باڈی کو اپنے امور سرانجام دینے اور اس سلسلے میں فیصلے کرنے  کا اختیار ہوگا۔بشرطیکہ یہ آئین سے متصادم نہ ہو۔


آرٹیکل 11:

گورننگ باڈی کا انتظامی ڈھانچہ؛

شق 1: کلب کو گورننگ باڈی/ایگزیکٹیو کمیٹی اور جنرل کونسل چلائے گی۔

 I.     گورننگ باڈی/ایگزیکٹیو کمیٹی؛گورننگ باڈی  الیکشن کے ذریعے  عمل میں آئے گی  اور اس میں 15 ممبران ہوں گے جن میں صدر، سینئر نائب صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری، فنانس سیکرٹری، انفارمیشن سیکرٹری اور 8 ایگزیکٹو ممبران شامل ہیں۔

گورننگ باڈی ایک سال کے لیے ہوگی اور مدت میں کسی بھی صورت میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

 (a)    صدر؛کلب کے صدر کو درج ذیل اختیارات حاصل ہوں گے۔

I. کلب کا ایگزیکٹو ہیڈ/سربراہ ہو گا۔

II.گورننگ باڈی اور جنرل کونسل کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

III. گورننگ باڈی یا جنرل کونسل کا اجلاس بلانے کے اختیارات ہوں گے۔

IV.کلب کے جنرل سیکرٹری کی مشاورت سے کلب کے مالی معاملات دیکھے گا۔

V.کلب کے لیے 30,000/-روپے تک کے اخراجات خرچ کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔

VI.گورننگ باڈی کی مشاورت سے کلب میں فنکشنز، پروگرامز، پریس کانفرنسز اور دیگر سرگرمیوں کی اجازت دے سکتا ہے۔

VII.گورننگ باڈی کی منظوری سے الیکشن کمیٹی، الیکشن ٹریبونل اور اپیلٹ ٹریبونل کا تحریری اعلان کرے گا۔

VIII.کلب کی جانب سے، جنرل سیکریٹری کے ساتھ، گورننگ باڈی کی منظوری کے بعد  تمام معاہدوں پر دستخط کرے گا۔

کوئی معاہدہ یا معاہدے کی مدت گورننگ باڈی کی مدت سے زیادہ نہیں ہوگی۔

(b)   سینئر نائب صدر؛صدر کی غیر موجودگی میں SVPکلب کے افعال اختیارات اور تمام امور انجام دے گا۔

ایسی صورت حال میں SVP کے پاس صدر کے تمام اختیارات ہوں گے۔

(c)    نائب صدر؛صدر اور SVP کی غیر موجودگی میں نائب صدر کے پاس تمام اختیارات ہوں گے جیسا کہ صدر کو حاصل ہے۔

(د)    جنرل سکریٹری؛I.     صدر کے مشورے پر گورننگ باڈی اور جنرل کونسل کے اجلاس بلانے کا ذمہ دار ہوگا۔

II.    صدر کے احکامات اور گورننگ باڈی وجنرل کونسل کے  فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گا۔

III.   متعلقہ محکموں اور اداروں کے ساتھ کلب کی جانب سے رابطہ رکھے گا اور ان کے درمیان ہم آہنگی کے لئے کام کرے گا۔IV۔کلب کا چیف ایگزیکٹو آفیسر ہوگا۔

V. گورننگ باڈی اورجنرل کونسل کے تمام اجلاسوں اور کاروائی کا ریکارڈ  رکھے گا

VI۔ 20,000/- روپے  تک کلب کے اخراجات  کرنے کا مجاز ہوگا۔

VII۔  کلب کے احاطے کا نگہبان ہوگا۔VIII۔ گورننگ باڈی کے سامنے  ماہانہ اور جنرل کونسل کے سامنے 6 ماہ کی مالی رپورٹ پیش کرے گا۔

IX بینک کی  چیک بک کا منتظم ہوگا۔

(e)    جوائنٹ سکریٹری؛

I.    جنرل سکریٹری کی عدم موجودگی میں جنرل سکریٹری کے فرائض اور ذمہ داریاں خود بخود سنبھال لے گا۔

II.    جنرل سکریٹری کے ساتھ اور اس کی ہدایت پر کام کرے گا۔

(f)    فنانس سکریٹری؛I.     مالی لین دین کا ریکارڈ رکھے گا۔

II.    کلب کی فیس ، چندہ اور دیگر مالی رسیدوں کا ریکارڈ  رکھے گا۔

III.   کلب کے معاملات کے اخراجات   10000 روپے تک استعمال کرنے کا مجاز ہوگا۔

IV۔گورننگ باڈی کے  حکم پر کوئی بھی اختیار استعمال کرے گا۔

(g)   سیکرٹری انفارمیشن؛

I.     انفارمیشن  سے متعلق امورسر انجام دے  گا۔

II.   صدر کی اجازت سے کلب کی سرگرمیوں کا پریس ریلیز جاری کرے گا۔

III.   کلب کی سرگرمیوں کی پریس کوریج کا ریکارڈ رکھے گا۔


پچھلا صفحہ 1 2 3 4 5اگلا صفحہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button