غیرمتعلقہ شخص کوصحافیوں کے معاملات میں دخل اندازی کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی,شکیل قرار

رحیم یارخان:سابق صدرنیشنل پریس کلب اسلام آباد شکیل قرار کی وفدکے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ)رحیم یارخان آمدکے موقع پرتقریب کاانعقاد،صحافی برادری کی بھرپورشرکت،تقریب کاآغازتلاوت کلام پاک سے ہوا،

جس کے بعدنعت رسول مقبولؐ پیش کی گئی،قائم مقام صدرجاویداقبال چوہدری نے سابق صدرنیشنل پریس کلب شکیل قرار سمیت دیگرمہمانوں جنرل سیکرٹری وی جے اے آئی ملک خالد،رپورٹرانٹرنیشنل میڈیاملک بابرکوخوش آمدیدکہا،

اس موقع پر شکیل قرار نے نومنتخب کابینہ کومبارک بادپیش کی اورتقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکشن ایک جمہوری عمل ہے ہارنے والوں کوجیت تسلیم کرنی چاہیے،پریس کلب تمام صحافیوں کاگھرہے،

نیشنل پریس کلب اسلام آبادکے سیکرٹری جنرل کی جانب سے پریس کلب رحیم یارخان کے بارے میں دیے جانے والے بیان کی تحقیقات ہوں گی اگرسیکرٹری جنرل کی جانب سے صحافیوں کے گھرڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان کے بارے میں اگرقبضہ مافیایادیگرالزامات لگاکرکسی قسم کابیان جاری کیاگیاہوتووہ قابل مذمت عمل ہے،

کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کوصحافیوں کے معاملات میں دخل اندازی کرنے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی، صحافیوں کوہراساں، بلیک میل کرنے والے چوہدری طاہرنامی کیبل آپریٹرکے خلاف گھیراتنگ کیاجائے گا، ورکنگ جرنلسٹ کاتحفظ ہرصورت یقینی بنایاجائے گا،

pressclub

انہوں نے مزیدکہاکہ ڈپٹی کمشنررحیم یارخان ڈاکٹرخرم شہزادکی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی کے میرٹ پردیے جانے والے فیصلہ کوسراہتے ہیں اورخراج تحسین پیش کرتے ہیں،

جنہوں نے الیکشن میں کامیاب ہونے والے نومنتخب صدرراؤمحمدنعمان اسلم، سیکرٹری جنرل جی ایم حیدراوران کی کابینہ کوپریس کلب کاچارج دیا،

شکیل قرار کاکہناتھاکہ رحیم یارخان کی صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، صحافی کالونی سمیت دیگرمسائل کومل بیٹھ کرحل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی،

قائم مقام صدرجاویداقبال چوہدری نے سینئرصحافیوں کے ہمراہ مہمان خصوصی شکیل قرارکوڈسٹرکٹ پریس کلب کاتفصیلی دورہ کرایا،

اس موقع پرسابق صدورپریس کلب حبیب اللہ ملک، قیصرغفورچوہدری، عرفان الحق ملک، فنانس سیکرٹری محمدصادق ضیاء، محمدسہیل پاشا، محمدشہباز، میاں شوکت، حافظ فلک شیرسندھو، غلام حسن مہر، ارسلان شوکت مہاندرہ، سرداراحمدپہوڑ، صدیق احمدبلوچ، جام شبیراحمد، نذرمحمدرند، میاں فیصل، چوہدری منیراحمد، صدام ملک سمیت دیگرصحافی موجودتھے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button