جنرل کونسل اجلاس،کیبل آپریٹر طاہر کے خلاف قرار داد اکثریت رائے سے منظور

رحیم یارخان:پریس کلب کی تعمیروترقی، صحافیوں کی فلاح وبہبودہماری اولین ترجیح ہے، ہم ایک نئے دورمیں داخل ہوئے ہیں اوریہ دورصحافیوں کے لیے یادگارثابت ہوگا،

پریس کلب کی تعمیروترقی کے لیے ہماری ہرسطح پرکوششیں جاری رہیں گی اوربلاتفریق تمام صحافی اس سے استفادہ حاصل کرسکیں گے،

ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ)کے تمام ممبران اورصحافی برادری متحداورعوامی مسائل کواجاگرکرنے کے لیے کوشاں ہے،

پریس کلب جنرل کونسل اجلاس
پریس کلب جنرل کونسل اجلاس

ان خیالات کااظہارصدرڈسٹرکٹ پریس کلب راؤمحمدنعمان اسلم، جنرل سیکرٹری جی ایم حیدر،حبیب اللہ ملک،، نائب صدرمحمدعمران مقصودنے جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم مختصرمدت میں ہم پریس کلب کی تعمیروترقی،صحافیوں کی فلاح وبہبوداوردیگرمثبت سرگرمیوں جن میں صحافی کالونی خاص طورپرقابل ذکرہے اس کے لیے بھرپورکرداراداکریں گے،

پریس کلب کے تمام فیصلے ایگزیکٹوباڈی کی منظوری کے بعدجاری ہورہے ہیں اورہم بلاتفریق تمام ممبران کے ساتھ دوستانہ اوربھائی چارہ قائم کریں گے البتہ پریس کلب کے آئین اورپریس کلب کے خلاف منفی سرگرمیوں کوہرگزبرداشت نہیں کیاجائے گا،

2021ء کایہ دورایک مثالی دورثابت ہوگا،صحافیوں کی عزت واحترام پرکوئی آنچ نہیں آنے دی جائے اورپریس کلب صحافتی سرگرمیوں کاحقیقی مرکزثابت ہوگا،

ظلم کے خلاف اورمظلوم کاساتھ دینے کے لیے تمام صحافی برادری ایک پیج پراکٹھی ہے،عیدالفطرکے بعدپریس کلب میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقادبھی کرایاجارہاہے جس میں صحافیوں کوطبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ٹیسٹ کی سہولتیں موجودہوں گی،

سینئرنائب صدرجاویداقبال چوہدری نے قراردادپیش کی کہ کیبل ایسوسی ایشن کے عہدیدارطاہرچوہدری رحیم یارخان پریس کلب کے الیکشن 2021ء میں بھرپورمداخلت کرتے رہے ہیں اورممبران کودھمکیاں اوراداروں سے نکلوانے کی کوششوں میں ملوث رہے ہیں جوکہ پریس کلب کی آزادی کے خلاف کھلم کھلامداخلت اورجارحیت ہے اورصحافیوں کومعاشی مسائل میں مبتلاکرنے کی کوشش کی گئی

جس پرممبران نے متفقہ طورپربھرپورمذمت کرتے ہوئے قراردادپاس کی اورطاہرچوہدری کے پریس کلب میں داخلہ پرمکمل پابندی عائدکردی۔،

عیدگفٹ تقسیم
عیدگفٹ تقسیم

اس موقع پرممبران پریس کلب میں عیدگفٹ تقسیم کئے گئے، جس پرتمام ممبران نے صدراورجنرل سیکرٹری کاشکریہ اداکیا، علاوہ ازیں ممبران کے اعزازمیں ایک پرتکلف افطارڈنرکابھی اہتمام کیاگیاتھا،

اجلاس کاآغازتلاوت کلام پاک سے ہواجس کی سعادت خورشیداحمدنے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبولؐ فنانس سیکرٹری محمدصادق ضیاء نے پیش کی، صدراؤمحمدنعمان اسلم، جنرل سیکرٹری جی ایم حیدر،سابق صدورمیاں احسان الحق، قیصرغفورچوہدری، فاروق احمدسندھو، مخدوم غلام عباس، حبیب اللہ ملک نے ممبران میں عیدگفٹ تقسیم کئے، آخرمیں حافظ فلک شیرسندھونے اجتماعی دعاکرائی۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button