شیخ زیدمیڈیکل ہسپتال میں تعمیر ہونے والاسرجیکل ٹاورسٹیٹ آف دی آرٹ پراجیکٹ ہے

رحیم یارخان: شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال کے پرنسپل پروفیسرڈاکٹرطارق احمدنے کہاہے کہ شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال میں تعمیر ہونے والاسرجیکل ٹاورسٹیٹ آف دی آرٹ پراجیکٹ ہے جس میں تمام سرجیکل سہولیات میسر ہونگی اور یہ جنوبی پنجاب کا جدید ترین سرجیکل ہسپتال ہوگا۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کے وفدکے اعزازمیں دی گئی ہائی ٹی پارٹی کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا
اس موقع پر ایم ایس  ڈاکٹرآغاتوحیداحمد، میڈیا کوآرڈینیٹر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر علی برہان مصطفیٰ اور فوکل پرسن ڈی ایم ایس ڈاکٹر رانا الیاس احمد بھی موجود تھے۔

پرنسپل ڈاکٹرطارق احمدنے کہاکہ شیخ زیدہسپتال کی توسیع کاکام تیزی سے جاری ہے نئے پراجیکٹس کے بارے تفصیل سے بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 450 بستروں پرمشتمل سرجیکل ٹاورشیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال فیز2(حضرت مخدوم حمید الدین حاکم پروجیکٹ)، 60 بستروں پرمشتمل ٹراما سینٹر ظاہر پیر، صحت سہولت کارڈ سکیم اوربس سٹینڈ کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے صحافیوں کوآگاہ کیا
انہوں نے بتایاکہ حکومت کی جانب سے ہسپتال کی تعمیرکے لیے فنڈزریلیزہوچکے ہیں اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے 80کروڑروپے کی گرانٹ جاری ہوچکی ہے

جس سے ہسپتال کی کی تزین وآرائش ہوگی اس کے علاوہ اگرڈسٹرکٹ جیل رحیم یارخان کارقبہ جوکہ تقریباً15ایکڑپرمشتمل ہے شیخ زیدہسپتال کے نام یہ رقبہ ٹرانسفربھی ہوچکاہے

اب اس میں جیل کی منتقلی کی دیرہے حکومت پنجاب اس میں حائل رکاوٹیں دورکرکے یہ رقبہ شیخ زیدہسپتال کوفراہم کردے تواس جگہ ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ، چلڈرن ڈیپارٹمنٹ ودیگرشعبہ جات کوجدیدسہولیات سے آراستہ کیاجاسکتاہے جس سے رحیم یارخان کے شہریوں کوعلاج معالجہ کی جدیداوربہترین سہولیات میسرہوسکیں گی۔

انہوں نے کہاکہ شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال میں جاری عوامی فلاحی منصوبوں میں معیاراورمقدارپرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گازیرتعمیرمنصوبوں میں بلڈنگ میٹریل کے اسٹینڈرکوبھی ایکزیمنرکیاجارہاہے ہماری کوشش ہے کہ زیرتعمیرمنصوبوں میں حکومت کی جانب سے ملنے والی پائی پائی کوایمانداری سے خرچ کیاجائے

اس موقع پرڈسٹرکٹ پریس کلب نے پرنسپل SZMCH کی قیادت میں سائٹ کا دورہ کیا۔ ایگزیکٹو باڈی نے خدمات کی فراہمی میں ایڈمن SZMCH، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن (SHCME) اور پنجاب حکومت کے معیاری کام اور کوششوں کو سراہاصدرڈسٹرکٹ پریس کلب جاویداقبال چوہدری نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پرنسپل پروفیسرڈاکٹرطارق احمدکی زیرنگرانی شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال میں جاری زیرتعمیرمنصوبوں میں شفافیت کویقینی بنایاجائے گا اس کے علاوہ پریس کلب بھی ایک تین رکنی کمیٹی بنائے گاجوسرجیکل ٹاورکے جاری تعمیراتی کاموں کاجائزہ لے گی اورشیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال کی انتظامیہ کواپنی تجاویزسے آگاہ کرے گی۔

پروفیشنل جرنلسٹ الائنس کی ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ)رحیم یارخان کے انتخابات 2022-23ء میں پورے پینل کی بلامقابلہ شاندارکامیابی پرمبارکبادوں کاسلسلہ جاری۔

پاکستان مسلم لیگ(ن)بہاولپورڈویژن کے نائب صدرمیاں خالدشاہین،پراپرٹی ڈیلرزایسوسی ایشن کے ضلعی صدرتحصیل صدرمسلم لیگ(ن)محمداقبال اخترخان، العزیزیہ اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹوعمرفاروق مغل، السعیدسیڈکارپوریشن کے چیف ایگزیکٹوچوہدری اویس کی قیادت میں وفودنے ڈسٹرکٹ پریس کلب آکرنومنتخب صدرجاویداقبال چوہدری، سینئرنائب صدرفاروق احمدسندھو،جنرل سیکرٹری بلال حبیب، انفارمیشن سیکرٹری سلیم چشتی ودیگرعہدیداران کوبلامقابلہ کامیابی پرمبارک باددیتے ہوئے پھولوں کے ہارپہنائے، گلدستے پیش کئے اور نیک خواہشات کااظہارکیا۔

اس موقع پرمیاں خالدشاہین،محمداقبال اخترخان، عمرفاروق مغل،چوہدری اویس ودیگرنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حالات میں صحافیوں پربڑی اہم ذمہ داریاں عائدہوتی ہیں مثبت صحافت سے معاشرے میں پیداہونے والے بگاڑکی اصلاح ممکن ہے،

صحافی معاشرے کی آنکھ اورکان ہوتے ہیں جوحالات وواقعات پرگہری نظررکھتے ہیں اورمسائل کوحل کرانے میں اعلیٰ ایوانوں تک آوازپہنچاتے ہیں، نومنتخب صدرجاویداقبال چوہدری، جنرل سیکرٹری بلال حبیب، سینئرنائب صدرفاروق احمدسندھو، نائب صدرراناوسیم ممتاز، جوائنٹ سیکرٹری حفیظ چوہدری، فنانس سیکرٹری میاں انوارالحق رامے، سیکرٹری انفارمیشن محمدسلیم چشتی، ممبران مجلس عاملہ میاں محمدشوکت، محمداقبال،ظہیرانورملک، سکندرزمان، حسین احمد، ارسلان شوکت مہاندرہ،غلام حیدرمنگریو اور محمد عامر بھٹی کوبلامقابلہ کامیابی پرمبارک باددیتے ہیں

نومنتخب عہدیداران اپنی صحافی برادری اورڈسٹرکٹ پریس کلب کے عزت اوروقارمیں اضافے کاباعث بنیں گے انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان ملک بھرمیں مثبت اورذمہ دارانہ صحافت میں اپنی نمایاں پہچان رکھتاہے۔

اس موقع پرنومنتخب صدرجاویداقبال چوہدری،جنرل سیکرٹری بلال حبیب اورسیکرٹری انفارمیشن محمدسلیم چشتی نے مبارک باددینے آنے والے مہمانوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ صحافی برادری کی دل وجان سے خدمت کریں گے اورڈسٹرکٹ پریس کلب کوآئین کے مطابق چلایاجائے گا

انہوں نے کہاکہ ہماری کامیابی پرجس طرح تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے مبارک باددیں اورنیک خواہشات کااظہارکیااس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی شہریوں کی محبتوں کے مقروض ہیں ہماری ترجیح صحافی برادری کے ساتھ ساتھ شہری مسائل کوحل کرناہے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button