ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ)رحیم یارخان کاغیررسمی اجلاس

رحیم یارخان:ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ)رحیم یارخان کاغیررسمی اجلاس زیرصدارت صدرجاویداقبال چوہدری منعقدہوا۔ اجلاس کی کاروائی تلاوت کلام پاک اورنعت رسول مقبولؐ سے شروع ہوئی۔

اجلاس میں سینئرنائب صدرفاروق احمدسندھو، نائب صدرراناوسیم ممتاز، جنرل سیکرٹری بلال حبیب، جوائنٹ سیکرٹری محمدحفیظ چوہدری، فنانس سیکرٹری میاں انوارالحق، سیکرٹری انفارمیشن محمدسلیم چشتی، ایگزیکٹوممبران ظہیرانورملک، حسین احمد، سکندرزماں، ارسلان شوکت مہاندرہ، محمداقبال، عامربھٹی، غلام حیدرمنگریونے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری کے حوالے سے مشاورت کی گئی جس پراجلاس کے موجودعہدیداران اورایگزیکٹوممبران نے اپنی اپنی تجاویزپیش کیں۔

صدرجاویداقبال چوہدری نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کی تقریب حلف برداری کوپروقاراورپرتکلف تقریب بنائی جائے گی جس میں تمام ممبرزاپنابھرپورکرداراداکریں کل بروزجمعرات 10فروری کوگرینڈرائل مارکی صادق کینال روڈمیں دن 1بجے حلف برداری کی تقریب سجائی جائے گی

تمام عہدیداران وممبران پریس کلب وقت سے پہلے تقریب میں شرکت کویقینی بنائیں۔ تقریب حلف برداری میں شہرکی معززشخصیات جن میں سیاسی، سماجی، کاروباری، ڈاکٹرز، وکلاء،مذہبی اورشہری تنظیموں کے نمائندگان شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ بلامقابلہ کامیابی کے بعدجس طرح مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اورشہریوں نے پریس کلب آکرہمیں مبارک باددیں اورنیک خواہشات کااظہارکیااس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہماری کوشش ہے کہ حلف برداری تقریب میں ان شخصیات کومدعوکیاجائے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button