پروفیشنل جرنلسٹ الائنس پینل کی کامیابی پرمبارکبادوں کاسلسلہ جاری۔

رحیم یارخان:پروفیشنل جرنلسٹ الائنس کی ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ)رحیم یارخان کے انتخابات 2022-23ء میں پورے پینل کی بلامقابلہ شاندارکامیابی پرمبارکبادوں کاسلسلہ جاری۔

پی ٹی آئی رہنماء میڈم فوزیہ عباس، نگہت محمودگجر،نوشین طارق، ڈی ای اوسیکنڈری کستوراجی شاد، اکمل شاہدکنگ، محمدطاہرکی قیادت میں وفودنے ڈسٹرکٹ پریس کلب آکرنومنتخب صدرجاویداقبال چوہدری، سینئرنائب صدرفاروق احمدسندھو،جنرل سیکرٹری بلال حبیب ودیگرعہدیداران کوبلامقابلہ کامیابی پرمبارک باددیتے ہوئے پھولوں کے ہارپہنائے، گلدستے پیش کئے اور نیک خواہشات کااظہارکیا۔

اس موقع پر میڈم فوزیہ عباس، نگہت محمودگجر،نوشین طارق، ڈی ای اوسیکنڈری کستوراجی شاد، اکمل شاہدکنگ، محمدطاہرنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے انتخابات میں بلامقابلہ موجودہ عہدیداران کی کامیابی نیک شگون ہے صحافی برادری کااتحادمثالی اورشہریوں کے لیے خوش آئندہے نومنتخب صدرجاویداقبال چوہدری، جنرل سیکرٹری بلال حبیب، سینئرنائب صدرفاروق احمدسندھو، نائب صدرراناوسیم ممتاز، جوائنٹ سیکرٹری حفیظ چوہدری، فنانس سیکرٹری میاں انوارالحق رامے، سیکرٹری انفارمیشن محمدسلیم چشتی، ممبران مجلس عاملہ میاں محمدشوکت، محمداقبال،ظہیرانورملک، سکندرزمان، حسین احمد، ارسلان شوکت مہاندرہ،غلام حیدرمنگریو اور محمد عامر بھٹی کوبلامقابلہ کامیابی پرمبارک باددیتے ہیں نومنتخب عہدیداران اپنی صحافی برادری اورڈسٹرکٹ پریس کلب کے عزت اوروقارمیں اضافے کاباعث بنیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان مثبت اورتعمیری صحافت کوپروان چڑھارہاہے صحافی معاشرے کی سختیاں اورتکلیفیں برداشت کرکے جس عزم کے ساتھ اس ملک اورقوم کی خدمت کررہاہے اس کی مثال نہیں ملتی، نومنتخب عہدیداران پریس کلب اورصحافی برادری کی عزت اوروقارمیں اضافے کے لیے اپنااہم کرداراداکریں گے۔

اس موقع پرنومنتخب صدرجاویداقبال چوہدری،جنرل سیکرٹری بلال حبیب نے مبارک باددینے آنے والے مہمانوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہم اہل رحیم یارخان کے بے حدمشکوراورشکرگزارہیں

جنہوں نے ہماری کامیابی پرخوشی کااظہارکیااورہمیں مبارک باددیں اورنیک خواہشات کااظہارکیاہم اہلیان شہرکی محبتوں کے مقروض ہیں اوران کی توقعات پرپورااتریں گے ان کامزیدکہناتھاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب ہمیشہ مظلوم کی آوازبنااورعام شہری کوحصول انصاف کے لیے پلیٹ فارم مہیاکیا۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button