پریس کلب کا ریکارڈ جمع نہ کروانے پرسابق صدرپریس کلب ممتازمونس کی ممبر شپ معطل

رحیم یارخان:ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ)کی مجلس عاملہ کااجلاس زیرصدارت صدرراؤمحمدنعمان اسلم منعقدہوا،اجلاس میں تقریب حلف برداری،فنڈنگ اورممبران کی فلاح وبہبوداورتعمیروترقی کے لیے مشاورت اورتجاویزدی گئیں،

سینئرممبرکی پیش کردہ قراردادجس میں انہوں نے شہربھرمیں فیس بک، ویب چینلزجسے غیرقانونی ذرائع ابلاغ اوراس کی آڑمیں شہریوں کوبلیک میل کرنے والے نام نہادجعلی صحافیوں کامحاسبہ اورانتظامیہ سے کاروائی کامطالبہ کیاگیاکومتفقہ طورپرمنظورکرلیاگیا،

اجلاس میں طے ہواہے کہ ایسے جعلی صحافیوں کے خلاف کاروائی کے لیے انتظامیہ کودرخواست دی جائے گی،

علاوہ ازیں سابق صدرپریس کلب ممتازمونس کوبارہانوٹسزکے باوجودتاحال پریس کلب ریکارڈاورحساب جمع نہ کرانے پرممبرشپ معطل کرکے 7روزکے اندرسابقہ سال کاحساب، فیصلوں کاریکارڈاوراپنی مدت صدارت ختم ہونے کے بعدپریس کلب پرنصب ایل سی ڈی کے ٹھیکیدارسے دوماہ کی رقم وصول کرکے رسیدجاری کرنے کی وضاحت طلب کی گئی،

7روزمیں جواب نہ دینے کی صورت میں پریس کلب کی بنیادی رکنیت ازخودختم ہوجائے گی اورانتظامیہ حساب لینے اورریکارڈکی حوالگی کے لیے قانونی کاروائی کے لیے بااختیارہوگی،

ممبرپریس کلب وسیم چوہدری،راناعثمان اورراناشہزادجس اخبارسے ممبرپریس کلب ہیں وہ رحیم یارخان کی ایک تحصیل صادق آبادکااخبارہے،

پریس کلب کے آئین کے مطابق اس ادارے سے ممبرشپ برقرارنہیں رکھی جاسکتی،لہذاتینوں ممبران کو7روزمیں وضاحت دینے کاپابندکیاگیاہے،

ممبرپریس کلب رازش لیاقت پوری کوملتان اورلاہورپریس کلب رکنیت کااعتراف کرنے پرڈسٹرکٹ پریس کلب کی بنیادی رکنیت سے فارغ کردیاگیاہے،

اجلاس میں جنرل سیکرٹری جی ایم حیدر،سینئرنائب صدرجاویداقبال چوہدری،نائب صدرمحمدعمران مقصود،فنانس سیکرٹری محمدصادق ضیاء، جوائنٹ سیکرٹری نذرعباس رند،سیکرٹری اطلاعات محمدصدیق بلوچ،ممبران مجلس عاملہ حبیب اللہ ملک،محمدشہبازچوہدری، طارق محمود،طارق گوندل، محمدسہیل پاشا، جام شبیراحمداورخالدجمیل نے شرکت کی،

صدرراؤمحمدنعمان اسلم اورجنرل سیکرٹری جی ایم حیدرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ممبران پریس کلب کی فلاح، عزت وقارپرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گاگوکہ ہمیں کام کرنے کابہت کم وقت ملاہے لیکن اس کے باوجودسال2021ء تاریخی فیصلوں کاسال ہوگا،

تمام فیصلے آئین اورمیرٹ کے مطابق کیے جائیں گے، اگرکوئی ممبرپریس کلب کی تعمیروترقی اوربہتری کے لیے کام کرناچاہے توپریس کلب کے صدر،جنرل سیکرٹری اورباڈی کے ساتھ مل کرکرداراداکرسکتاہے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button