اسلامیہ یونیورسٹی اورپریس کلب کے مابین باہمی اشتراک و تعاون کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

رحیم یار خان:اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اورڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان کے مابین باہمی اشتراک و تعاون کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے اس سلسلے میں آج بغداد الجدید کیمپس بہاولپور میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔
مفاہمتی یاداشت پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور چوہدری جاوید اقبال صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان نے دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے تعاون سے سر صادق محمد خان کارنر کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کا مقصد طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے مابین مکالمے کو فروغ دینا ہے۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور رحیم یارخان کیمپس ممبران پریس کلب کے لیے وقتا فوقتا پیشہ ورانہ تربیت کا انعقاد کرے گی۔ممبران پریس کلب اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور رحیم یار خان کیمپس میں ہونے والی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔
یونیورسٹی سینڈیکٹ سے منظوری کے بعد ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان کے صحافیوں اور ان کے بچوں کے لیے وظائف کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹرا طہر محبوب نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور تدریس و تحقیق اور فروغ تعلیم کے ساتھ ساتھ علاقے کی سماجی و معاشی ترقی اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ پر بھی بہت زیادہ کام کر رہی ہے۔
بہاولپور پریس کلب کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی بدولت دونوں ادارے مشترکہ تقریبات، کانفرنسز، سیمینارز اور تربیتی ورکشاپس منعقد کرتے ہیں۔
یونیورسٹی اب تک250صحافیوں کے لیے تربیتی ورکشاپس منعقد کر چکی ہے۔ رحیم یارخان کیمپس بھی علاقے کی ترقی میں فعال کردار ادا کررہا ہے
جہاں پر اساتذہ اور فیکلٹی کی تعداد تین گنا سے زائد ہو گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان، رحیم یارخان کیمپس کے ساتھ مل کر تعلیمی امور کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے کام کر ے گا۔
اس موقع پرپرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، خزانہ دار پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر سجاد احمد پراچہ، صدر پریس کلب بہاولپور شاہد اختر بلوچ، نصیر احمد ناصر سابق صدر پریس کلب بہاولپور، سیکرٹری پریس کلب رحیم یار خان بلال حبیب، رازش لیاقت پوری اور دیگر سینئر صحافی، فیکلٹی اور افسران موجود تھے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button