ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ رحیم یار خان کی مجلس عاملہ کا اجلاس

رحیم یار خان:ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ رحیم یار خان کی مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت  صدر راوُ نعمان اسلم منعقد ہوا۔ ایگزیکٹو ممبر محمد طارق چوہدری نے تلاوت کلام پاک جبکہ چوہدی محمد  شہباز نےنعت رسول مقبول کی سعادت حاصل کی۔

اجلاس میںڈسٹرکٹ پریس کلب کو  صیع معنوں میں صحافتی سرگرمیوں کا مرکز بنانے اور  برادری میں اتحاد و اتفاق کے قیام پر زور دیا گیا۔
سابقہ اجلاس کے فیصلوں کی توسع کے بعد ممبر شپ کے لیے نئی درخواستوں پر عزیرالحق چوہدری،غلام مصطفیٰ اور نذر محمد چاچڑ کو ایسوسی ایٹ ممبر شپ دیے دی گئی۔
جبکہ محمد وسیم، عبدالغنی،وسیم چوہدری،ممتاز شاہ عرف گوشی شاہ اور جاوید چوہدری کی بنیادی ممبر شپ ختم کردی گئی۔
علاوہ ازیں پریس کلب  کے خدمت گار محمد شان کی درخواست پر تنخواہ میں اضافے کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر راوُ نعمان اسلم اور جنرل سیکرٹری جی ایم حیدر نے کہا کے ہم ممبران کی فلاح بہبود کے لیے شب روز ایک کررہے ہیں اجلاس میں سینئر نائب صدر جاوید اقبال چوہدری،نائب صدر عمران مقصود،فنانس سیکرٹری صادق ضیا،انفارمیشن سیکرٹری صدیق بلوچ اور ممبران مجلس عاملہ  طارق محمود،سہیل پاشا،طارق گوندل،شبیر احمد اور خالد جمیل شریک تھے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button