مجلس عاملہ کا ماہانہ اجلاس,پریس کلب کے آئین میں ترامیم

رحیم یار خان;ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر راو نعمان اسلم کی صدارت میں مجلس عاملہ کا ماہانہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں سینئر نائب صدر جاوید اقبال چوہدری،نائب صدر عمران مقصود، جوائنٹ سیکرٹری نذر عباس،فنانس سیکرٹری صادق ضیاء،انفارمیشن سیکرٹری محمد صدیق بلوچ، ممبران مجلس عاملہ شہباز احمدچوہدری،طارق گوندل،طارق محمود، سہیل پاشا،جام شبیر احمد،خالد جمیل نے شرکت کی۔ اجلاس میں دیگر امور کے ساتھ ساتھ پریس کلب کے آئین میں ترامیم کے لیے بنائی گئی

اصلاحاتی کمیٹی کو تمام ممبران سے مشاورت کرکے ترامیم کرنے کے لیے ممبران پریس کلب سے تحریری طور پر تجاویر حاصل کرنے کی مشاورت کی گئی تحہ کیا گیا کے چند روز میں تمام ممبران کو گروپ میں پریس کلب کے آئین کی کاپی فراہم کردی جائیں گیں تاکہ تمام ممبران اپنی تحریری طور پرتجاویر دے سکیں۔

اجلاس میں وفات پاجانے والے ممبران کے لیے تعزیت اور بیماریوں میں مبتلہ ممبران کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی گئی۔ مجلس عاملہ کا ماہانہ اجلاس آئندہ کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button